🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ مِنْهُ فِيمَا كُتِبَ بِالْأَمَانِ لِمَنْ فَعَلَهُ .
جو شخص ایسا کر لیتا ہے اُس کے لیے امان تحریر کئے جانے کے بارے میں کیا منقول ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 67
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَحْمَرَ أَنَّهُ لَمَّا بَلَغَهُ قُدُومُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفَدَ إِلَيْهِ، فَقَبِلَ إِسْلَامَهُ، وَسَأَلَهُ أَنْ يَكْتُبَ لَهُ كِتَابًا يَدْعُو بِهِ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَكَتَبَ لَهُ فِي رُقْعَةٍ مِنْ أَدَمٍ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، هَذَا كِتَابٌ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمَالِكِ بْنِ أَحْمَرَ وَلِمَنِ اتَّبَعَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، أَمَانًا لَهُمْ مَا أَقَامُوا الصَّلَاةَ، وَآتَوُا الزَّكَاةَ، وَاتَّبَعُوا الْمُسْلِمِينَ، وَجَانَبُوا الْمُشْرِكِينَ، وَأَدَّوُا الْخُمُسَ مِنَ الْمَغْنَمِ، وَسَهْمَ الْغَارِمِينَ، وَسَهْمَ كَذَا، وَسَهْمَ كَذَا - فَهُمْ آمِنُونَ بِأَمَانِ اللَّهِ وَأَمَانِ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْجُذَامِيُّ، وَلَمْ أَقِفْ لَهُ عَلَى تَرْجَمَةٍ.
سیدنا مالک بن احمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کی اطلاع ملی، تو وہ وفد کی شکل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے کوئی تحریر لکھوا دیں، جس میں انہیں اسلام کی دعوت دی گئی ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے لئے چمڑے کے ٹکڑے پر یہ تحریر لکھوائی: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ تحریر، اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے، مالک بن احمر کے لیے، اور ان کی پیروی کرنے والے مسلمانوں کے لئے ہے، یہ ان کے لیے امان نامہ ہے، جب تک وہ نماز قائم کرتے رہیں گے، زکوۃ دیتے رہیں گے، مسلمانوں کی پیروی کرتے رہیں گے مشرکین سے لاتعلق رہیں گے، مال غنیمت میں سے خمس ادا کریں گے، غار میں کا حصہ، اور فلاں حصہ، اور فلاں حصہ ادا کریں گے، تو یہ لوگ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والی امان، اور اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ملنے والی امان کے تحت محفوظ رہیں گئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن منصور جزامی ہے، میں اُس کے حالات سے واقف نہیں ہو سکا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 67]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6819»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 67 in Urdu