الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابٌ مِنْهُ فِيمَا كُتِبَ بِالْأَمَانِ لِمَنْ فَعَلَهُ .
جو شخص ایسا کر لیتا ہے اُس کے لیے امان تحریر کئے جانے کے بارے میں کیا منقول ہے؟
حدیث نمبر: 68
وَعَنْ أَبِي شَدَّادٍ - رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ ذِمَارِ مِنْ قَرْيَةٍ مِنْ قُرَى عُمَانَ - قَالَ: جَاءَنَا كِتَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَهْلِ عُمَانَ:" سَلَامٌ، أَمَّا بَعْدُ: فَأَقِرُّوا بِشَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَأَدُّوا الزَّكَاةَ، وَإِلَّا غَزَوْتُكُمْ". قَالَ أَبُو شَدَّادٍ: فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا يَقْرَأُ عَلَيْنَا الْكِتَابَ حَتَّى وَجَدْنَا غُلَامًا أَسْوَدَ، فَقَرَأَ عَلَيْنَا الْكِتَابَ، فَقُلْتُ لِأَبِي شَدَّادٍ: مَنْ كَانَ عَلَى أَهْلِ عُمَانَ يَلِي أَمْرَهُمْ؟ قَالَ: إِسْوَارٌ مِنْ أَسَاوِرَةِ كِسْرَى يُقَالُ لَهُ: سُبَيْحِبَانُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ لَمْ أَرَ أَحَدًا ذَكَرَهُمْ إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ. قُلْتُ: وَلَيْسَ بِالتَّبُوذَكِيِّ ; لِأَنَّ هَذَا يَرْوِي عَنِ التَّابِعِينَ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

حضرت ابوشداد، جن کا تعلق عمان کی ایک بستی ”زمار سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ہمارے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب آیا، جو اہل عمان کی طرف تھا (اس میں یہ تحریر تھا:) ”سلام ہو، اما بعد! تم لوگ اس بات کی گواہی کا اقرار کرو! کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں، اللہ کا رسول ہوں، تم لوگ زکوۃ ادا کرو! ورنہ میں تمہارے ساتھ جنگ کروں گا“۔
سیدنا ابوشداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے کوئی ایسا شخص نہیں ملا، جو ہمیں وہ مکتوب پڑھ کر سناتا، آخر کار ایک سیاہ فام لڑکا ملا، اس نے ہمیں وہ مکتوب پڑھ کر سنایا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوشداد رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اس وقت اہل عمان کا حکمران کون تھا؟ انہوں نے جواب دیا: کسریٰ کی طرف سے مقرر کردہ ایک گورنر تھا، جس کا نام سبیہان تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند کے حوالے سے، میں نے کسی کو ان راویوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا، البتہ امام طبرانی نے یہ بات بیان کی ہے: موسیٰ بن اسماعیل اسے نقل کرنے میں منفرد ہے (علامہ ہیثمی کہتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ راوی ”تبوذ کی،، نہیں ہے، کیونکہ یہ تابعین سے روایات نقل کرتا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 68]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6849»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
Majma al-Zawa'id Hadith 68 in Urdu