الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. بَابُ إِرْسَالِ الْهَدِيَّةِ ، وَمَتَى تُمْلَكُ .
تحفہ بھجوانا اور یہ کب ملکیت میں آتا ہے؟
حدیث نمبر: 6725
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ: بَعَثَتْنِي أُمِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَطْفٍ مِنْ عِنَبٍ، فَأَكَلْتُهُ، فَقَالَتْ أُمِّي لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ أَتَاكَ عَبْدُ اللَّهِ بِقَطْفٍ؟ قَالَ:" لَا" فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَآنِي قَالَ:" غُدَرُ غُدَرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ الْوَلِيدِ ؛ ذَكَرَهُ ابْنُ عَدِيٍّ فِي الْكَامِلِ، وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ، وَقَالَ: لَا أَعْرِفُ هَذَا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ إِلَّا الْحَكَمَ. هَذَا مَعْنَى كَلَامِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری والدہ نے مجھے انگوروں کا گچھہ دے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا، وہ میں نے خود کھا لیے، میری والدہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا عبداللہ آپ کے پاس گچھہ لے کے آیا تھا؟ آپ نے فرمایا: جی نہیں! اس کے بعد جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا: نالائق، نالائق۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ولید ہے، جس کا ذکر ابن عدی نے کتاب الکامل میں کیا ہے، انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے اور یہ بات بیان کی ہے: میں سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے منقول اس حدیث سے صرف حکم سے منقول روایت کے طور پر واقف ہوں، ان کے کلام کا مفہوم یہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6725]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6725 in Urdu