الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. بَابُ إِرْسَالِ الْهَدِيَّةِ ، وَمَتَى تُمْلَكُ .
تحفہ بھجوانا اور یہ کب ملکیت میں آتا ہے؟
حدیث نمبر: 6726
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْزِلًا، فَبَعَثَتْ لَهُ امْرَأَةٌ مَعَ ابْنٍ لَهَا بِشَاةٍ، فَحَلَبَ، ثُمَّ قَالَ:" انْطَلِقْ بِهِ إِلَى أُمِّكَ". فَشَرِبَتْ حَتَّى رُوِيَتْ، ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى فَحَلَبَ، ثُمَّ قَالَ:" اسْقِ أَبَا بَكْرٍ" ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى فَحَلَبَ، ثُمَّ شَرِبَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ. وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ. وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا، ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے ذریعے آپ کی خدمت میں بکری بھجوائی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا دودھ دوہ لیا، پھر ارشاد فرمایا تم اسے لے کر اپنی والدہ کے پاس جاؤ، اس خاتون نے اسے پی لیا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئی، پھر وہ بچہ دوسری بکری لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا دودھ دوہ لیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: یہ ابوبکر کو پلاؤ! پھر وہ ایک اور بکری لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا دودھ دوہ لیا، پھر خود اُس کا دودھ پیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، الرحمن بن ابولیلی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6726]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (103)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6726 in Urdu