الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. بَابُ إِرْسَالِ الْهَدِيَّةِ ، وَمَتَى تُمْلَكُ .
تحفہ بھجوانا اور یہ کب ملکیت میں آتا ہے؟
حدیث نمبر: 6727
وَعَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَتْ: لَمَّا تَزَوَّجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُمَّ سَلَمَةَ قَالَ لَهَا:" إِنِّي أَهْدَيْتُ إِلَى النَّجَاشِيِّ حُلَّةً، وَأَوَاقِيَ مِنْ مِسْكٍ، وَلَا أَرَى النَّجَاشِيَّ إِلَّا قَدْ مَاتَ، وَلَا أَرَى هَدِيَّتِي إِلَّا مَرْدُودَةً عَلَيَّ، فَإِنْ رُدَّتْ عَلَيَّ فَهِيَ لَكِ". قَالَ: وَكَانَ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرُدَّتْ عَلَيْهِ هَدِيَّتُهُ فَأَعْطَى كُلَّ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ أُوقِيَةَ مِسْكٍ وَأَعْطَى أُمَّ سَلَمَةَ بَقِيَّةَ الْمِسْكِ وَالْحُلَّةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَأُمُّ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ أَعْرِفُهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ فِي إِخْبَارِهِ بِالْمُغَيَّبَاتِ.

سیدہ ام کلثوم بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: میں نے نجاشی کو ایک حلہ اور مشک کے کچھ اوقیہ تحفے کے طور پر بھجوائے ہیں، لیکن میرا خیال ہے نجاشی کا انتقال ہو چکا ہے، اور وہ تحفہ میرے پاس واپس آ جائے گا، اگر وہ میرے پاس واپس آ گیا، تو وہ (حلہ) تمہارا ہو گا، راوی بیان کرتے ہیں: اسی طرح ہوا، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا، آپ کا تحفہ اسی طرح آپ کے پاس واپس آ گیا، تو آپ نے اپنی ازواج میں سے ہر ایک خاتون کو مشک کا ایک اوقیہ دیا، اور باقی بچ جانے والا مشک اور حلہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو دے دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، موسیٰ بن عقبہ کی والدہ سے میں واقف ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول حدیث آگے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غیب کی خبریں دینے سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6727]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد 1 المسند (404/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26732، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2820، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 891، 7490، 8829، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11641، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2967/1، 3999/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 6727 in Urdu