🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
134. بَابُ إِحْيَاءِ الْمَوَاتِ .
بنجر زمین کو آباد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6782
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنِ امْرِئٍ يُحْيِي أَرْضًا فَتَشْرَبُ مِنْهَا كَبِدٌ حَرَّى أَوْ تُصِيبُ مِنْهَا عَافِيَةٌ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهِ أَجْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَتَفَرَّدَ عَنْ قُرَيْبَةَ شَيْخَتِهِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص (بنجر) زمین کو آباد کرتا ہے (یعنی وہاں کھیتی باڑی کرتا ہے) تو وہاں سے جو بھی جاندار چیز کچھ پیتی ہے، یا رزق کا متلاشی جو کوئی (جاندار) وہاں سے کچھ حاصل کرتا ہے، تو اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے اجر نوٹ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن یعقوب زمعی ہے، جسے یحییٰ بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، ابن مدینی نے اسے ضعیف کہا: ہے، وہ اپنی استانی قریبہ سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6782]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (397/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6782 in Urdu