🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

134. بَابُ إِحْيَاءِ الْمَوَاتِ .
بنجر زمین کو آباد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6781
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحْيَا أَرْضًا وَعِرَةً مِنَ الْمِصْرِ أَوْ مَيْتَةً مِنَ الْمِصْرِ فَهِيَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شہر کی سخت یعنی پتھریلی اور دشوار) زمین کو آباد کرتا ہے، یا شہر کی مردار (یعنی بنجر) زمین کو آباد کرتا ہے، تو وہ زمین اس کی ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6781]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14496»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6782
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنِ امْرِئٍ يُحْيِي أَرْضًا فَتَشْرَبُ مِنْهَا كَبِدٌ حَرَّى أَوْ تُصِيبُ مِنْهَا عَافِيَةٌ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهِ أَجْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَتَفَرَّدَ عَنْ قُرَيْبَةَ شَيْخَتِهِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص (بنجر) زمین کو آباد کرتا ہے (یعنی وہاں کھیتی باڑی کرتا ہے) تو وہاں سے جو بھی جاندار چیز کچھ پیتی ہے، یا رزق کا متلاشی جو کوئی (جاندار) وہاں سے کچھ حاصل کرتا ہے، تو اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے اجر نوٹ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن یعقوب زمعی ہے، جسے یحییٰ بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، ابن مدینی نے اسے ضعیف کہا: ہے، وہ اپنی استانی قریبہ سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6782]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (397/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6783
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأَرْضُ أَرْضُ اللَّهِ، وَالْعِبَادُ عِبَادُ اللَّهِ، مَنْ أَحْيَا مَوَاتًا فَهِيَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ساری زمین، اللہ کی زمین ہے اور سارے بندے، اللہ کے بندے ہیں، جو شخص بنجر زمین کو آباد کرتا ہے، وہ اس کی ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6783]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (318/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6784
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحْيَا مَوَاتًا مِنَ الْأَرْضِ فِي غَيْرِ حَقِّ مُسْلِمٍ فَهُوَ لَهُ وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص زمین میں سے بنجر حصے کو آباد کرتا ہے، جو کسی مسلمان کا حق نہ ہو، تو وہ زمین اس کی ہو گی اور کسی کو ظلم کے طور پر وہاں پودا لگانے (یا زمین غصب کرنے) کا حق نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6784]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13/17 و14)، أخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1500، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1504، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 12206»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6785
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَوَاتًا فَهِيَ لَهُ، وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ". وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ: فَقَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ - يَعْنِي لِعُرْوَةَ - تَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ هَذَا؟ قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْنِي بِهَذَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَشْهَدُ أَنَّ عَائِشَةَ مَا كَذَبَتْنِي.
رَوَاهُ كُلُّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا عِصَامُ بْنُ رَوَّادِ بْنِ الْجَرَّاحِ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيَّنَهُ أَبُو أَحْمَدَ الْحَاكِمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْآخَرِ: رَاوٍ كَذَّابٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص بنجر زمین کو آباد کرتا ہے، وہ اس کی ہو گی اور کسی کو ظلم کے طور پر وہاں پودا لگانے (یا زمین غصب کرنے) کا حق نہیں ہو گا“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر بن عبدالعزیز نے عروہ سے کہا: کیا آپ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح ارشاد فرمایا ہے، انہوں نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ حدیث مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کی ہے، اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے میرے ساتھ غلط بیانی نہیں کی ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی عصام بن رواد بن جراح ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: ابو أحمد حاکم نے اسے کمزور قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ دوسری روایت کی سند میں ایک کذاب راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6785]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6786
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيْتَةً فَهِيَ لَهُ وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بنجر زمین کو آباد کرتا ہے، تو وہ اس کی ہو گی، اور کسی کو ظلم کے طور پر وہاں پودا لگانے (یا زمین غصب کرنے) کا حق نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6786]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (605)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 605»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6787
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا كَانَتْ تُفَلِّي رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَتْ زَيْنَبُ امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فَجَعَلَتْ تُكَلِّمُنِي وَأُكَلِّمُهَا وَرَفَعْتُ بَصَرِي إِلَيْهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقْبِلِي عَلَيْهَا بِأُذُنَيْكِ، فَإِنَّكِ لَسْتِ تُكَلِّمِيهَا بِعَيْنَيْكِ". قَالَتْ زَيْنَبُ: فَجَعَلْتُ أَشْكُو ضِيقَ الْمَسْكَنِ فَقَالَ:" هَذَا كَمَا صَنَعَتِ امْرَأَةُ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ لَمْ يَسَعْهَا مَا نَزَلَتْ حَتَّى نَزَلَ عَلَى رَأْسِهَا". فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَذَاكَ مَنِ اخْتَطَّ خُطَّةً بِالْمَدِينَةِ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ فَلَهَا خُطَّتُهَا". فَوَرِثَتْ نَصِيبَهَا مِنْ دَارِ عَبْدِ اللَّهِ وَأَحْرَزَتْ دَارَهَا بِالْمَدِينَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے جوئیں نکال رہی تھیں کہ اسی دوران سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ زینب آ گئیں، وہ میرے ساتھ بات چیت کرنے لگیں، اور میں ان کے ساتھ بات چیت کرنے لگی، میں نے نگاہ اٹھا کر ان کی طرف دیکھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم صرف کانوں کے ساتھ اس کی طرف متوجہ رہو، تم آنکھوں کے ساتھ اس کے ساتھ بات نہیں کر رہی ہو، زینب نے کہا: میں گھر کی تنگی کی شکایت کرنا چاہ رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عثمان بن مظعون کی اہلیہ نے بھی اسی طرح کیا تھا، جو صورت حال اس پر نازل ہوئی تھی وہ اس کی برداشت میں نہیں تھی، یہاں تک کہ وہ اس کے سر پر نازل ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسی طرح مہاجر خواتین میں سے جو بھی، مدینہ میں نشان زد کرے گی، تو اس کے لگائے ہوئے نشان کے مطابق اُسے ملے گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ خاتون، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے گھر میں اپنے حصے کی وارث بنی تھیں، اور انہوں نے مدینہ منورہ میں اپنا گھر محفوظ رکھا تھا (یعنی وہ بھی ان کے پاس رہا تھا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6787]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (321/23)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں