الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
134. بَابُ إِحْيَاءِ الْمَوَاتِ .
بنجر زمین کو آباد کرنا
حدیث نمبر: 6785
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَوَاتًا فَهِيَ لَهُ، وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ". وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ: فَقَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ - يَعْنِي لِعُرْوَةَ - تَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ هَذَا؟ قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْنِي بِهَذَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَشْهَدُ أَنَّ عَائِشَةَ مَا كَذَبَتْنِي.
رَوَاهُ كُلُّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا عِصَامُ بْنُ رَوَّادِ بْنِ الْجَرَّاحِ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيَّنَهُ أَبُو أَحْمَدَ الْحَاكِمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْآخَرِ: رَاوٍ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ كُلُّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا عِصَامُ بْنُ رَوَّادِ بْنِ الْجَرَّاحِ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيَّنَهُ أَبُو أَحْمَدَ الْحَاكِمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْآخَرِ: رَاوٍ كَذَّابٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص بنجر زمین کو آباد کرتا ہے، وہ اس کی ہو گی اور کسی کو ظلم کے طور پر وہاں پودا لگانے (یا زمین غصب کرنے) کا حق نہیں ہو گا“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر بن عبدالعزیز نے عروہ سے کہا: کیا آپ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح ارشاد فرمایا ہے، انہوں نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ حدیث مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کی ہے، اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے میرے ساتھ غلط بیانی نہیں کی ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی عصام بن رواد بن جراح ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: ابو أحمد حاکم نے اسے کمزور قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ دوسری روایت کی سند میں ایک کذاب راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6785]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 6785 in Urdu