🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
144. بَابٌ فِيمَنْ مَرَّ عَلَى بُسْتَانٍ أَوْ مَاشِيَةٍ .
اس شخص کا بیان، جو کسی باغ یا جانور کے پاس سے گزرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6821
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُ بِالضِّيَافَةِ، وَيَنْهَى أَنْ تُحْتَلَبَ مَاشِيَةُ الرَّجُلِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، وَيَقُولُ:" إِنَّمَا أَلْبَانُهَا كَمَا فِي حِقَابِكُمْ". أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ:" كَمَا فِي حُقُبِكُمْ لَيْسَ أَحَدُهُمَا بِأَحَلَّ مِنَ الْآخَرِ".
وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ فِيهِ مَسْتُورٌ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ضیافت (مہمان نوازی) کا حکم دیتے تھے، لیکن آپ اس بات سے منع کرتے تھے کہ آدمی کی اجازت کے بغیر اس کے جانور کا دودھ دوہ لیا جائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے تھے: ”ان کے دودھ کی مثال اسی طرح ہے، جیسے تمہاری تھیلی میں ہو“۔ یا اس کی مانند کوئی کلمہ آپ نے ارشاد فرمایا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جس طرح تمہاری تھیلی میں ہو، ان میں سے کوئی ایک دوسرے سے زیادہ حلال نہیں ہے“۔ امام طبرانی کی سند میں مستور راوی ہے اور امام طبرانی کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6821]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1325) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7062)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4637»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6821 in Urdu