الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابٌ فِي كَثْرَةِ السُّؤَالِ .
بکثرت (غیر متعلقہ یا غیر ضروری) سوال کرنا
حدیث نمبر: 716
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ كَرِهَ لَكُمْ قِيلَ وَقَالَ، وَكَثْرَةَ السُّؤَالِ، وَمَنَعَ وَهَاتِ، وَوَأْدَ الْبَنَاتِ، وَعُقُوقَ الْأُمَّهَاتِ".
قُلْتُ: حَدِيثُ الْمُغِيرَةِ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ، لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِمَا انْفَرَدَ بِهِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ الْمُغِيرَةِ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ، لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِمَا انْفَرَدَ بِهِ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے قیل و قال، بکثرت سوال کرنا، نہ دینا اور دینا، لڑکیوں کو زندہ درگور کرنا اور ماؤں کی نافرمانی کرنا (ان سب امور کو تمہارے لیے) ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن کثیر ہے، جو بصری کا شاگرد ہے، جس روایت کو نقل کرنے میں یہ منفرد ہو، اس کے حوالے سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 716]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5630، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17766»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 716 in Urdu