🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. بَابٌ فِي كَثْرَةِ السُّؤَالِ .
بکثرت (غیر متعلقہ یا غیر ضروری) سوال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 717
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - يَوْمًا وَأَكْثَرُوا عَلَيْهِ فَقَالَ: يَا حَارِ بْنَ قَيْسٍ - لِلْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ - مَا تَرَاهُمْ يُرِيدُونَ إِلَى مَا يَسْأَلُونَ [ عَنْهُ ] ؟ قَالَ: لِيَتَعَلَّمُوهُ ثُمَّ يَتْرُكُوهُ. قَالَ: صَدَقْتَ وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک دن ارشاد فرمایا: اُس دن لوگوں نے اُن سے بکثرت سوالات کئے تھے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اے حار بن قیس! انہوں نے حارث بن قیس سے یہ فرمایا تھا، تم ان لوگوں کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہو؟ یہ لوگ جس چیز کے بارے میں سوال کر رہے ہیں، اس کے حوالے سے ان کا ارادہ کیا ہے؟ تو حارث بن قیس نے جواب دیا: تاکہ وہ اس کا علم حاصل کریں اور پھر اسے چھوڑ دیں، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تم نے سچ کہا: ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 717]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8762»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، اس کے تمام راوی ثقہ اور معتبر ہیں۔


Majma al-Zawa'id Hadith 717 in Urdu