الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْمَوَالِي وَالْوَصِيَّةِ بِهِمْ .
غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اور ان کے بارے میں بھلائی کی تلقین
حدیث نمبر: 7221
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ مِنْ خَيْبَرَ وَمَعَهُ غُلَامَانِ فَقَالَ عَلِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْدِمْنَا قَالَ:" خُذْ أَيَّهُمَا شِئْتَ" قَالَ: خِرْ لِي. قَالَ:" خُذْ هَذَا، وَلَا تَضْرِبْهُ، فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُهُ يُصَلِّي مَقْفَلَنَا مِنْ خَيْبَرَ، وَإِنِّي قَدْ نُهِيتُ عَنْ ضَرْبِ أَهْلِ الصَّلَاةِ".
وَأَعْطَى أَبَا ذَرٍّ غُلَامًا، وَقَالَ:" اسْتَوْصِ بِهِ مَعْرُوفًا". فَأَعْتَقَهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا فَعَلَ الْغُلَامُ؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَرْتَنِي أَنِ اسْتَوْصِيَ بِهِ مَعْرُوفًا فَأَعْتَقْتُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ.
وَأَعْطَى أَبَا ذَرٍّ غُلَامًا، وَقَالَ:" اسْتَوْصِ بِهِ مَعْرُوفًا". فَأَعْتَقَهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا فَعَلَ الْغُلَامُ؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَرْتَنِي أَنِ اسْتَوْصِيَ بِهِ مَعْرُوفًا فَأَعْتَقْتُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر سے واپس تشریف لائے، آپ کے ساتھ دو غلام تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں ایک خدمت گار دے دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان دونوں میں سے جسے چاہو حاصل کر لو، انہوں نے عرض کی: آپ میرے لئے کوئی منتخب کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ لے لو! تم نے اسے مارنا نہیں ہے، کیونکہ میں نے اسے خیبر سے واپسی پر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے اور مجھے نمازیوں کو مارنے سے منع کیا گیا ہے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غلام سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو دے دیا اور فرمایا: اس کے بارے میں بھلائی کی تلقین کو قبول کرو تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے اُسے آزاد کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے دریافت کیا: غلام کا کیا حال ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں اس کے بارے میں بھلائی کی تلقین کو قبول کروں، تو میں نے اسے آزاد کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7221]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7221]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (258/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21650، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8100»
الحكم على الحديث:
قال الشيخ الألباني: وهذا إسناد حسن [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1324]
Majma al-Zawa'id Hadith 7221 in Urdu