الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ فِي الْمُعْتَدَّةِ تَنْتَقِلُ أَوْ تَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهَا .
عدت گزارنے والی عورت کا اپنے گھر سے منتقل ہو جانا، یا باہر نکلنا
حدیث نمبر: 7817
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالَتِهِ أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَخْرُجَ إِلَى نَخْلٍ لَهَا لِتَجُدَّهُ، فَقَالَ لَهَا رَجُلٌ: لَيْسَ ذَلِكَ لَكِ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اخْرُجِي وَجِدِّي نَخْلَكِ، لَعَلَّكِ أَنْ تَصَّدَّقِي أَوْ تَصْنَعِي مَعْرُوفًا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ نَفْسِهِ، وَهُنَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنْ خَالَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ نَفْسِهِ، وَهُنَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنْ خَالَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اپنی خالہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (کہ وہ عدت گزار رہی تھیں) انہوں نے گھر سے نکل کر اپنی کھجوروں کے باغ میں جانے کا ارادہ کیا تھا تاکہ اس کی دیکھ بھال کریں ایک شخص نے ان سے کہا: تمہیں اس بات کا حق حاصل نہیں ہے وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم گھر سے نکلو اور اپنے کھجور کے باغ کی دیکھ بھال کرو! ہو سکتا ہے کہ تم اسے صدقہ کر دو یا کسی اور اچھائی کے کام میں استعمال کرو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر مذکور ہے، اور یہاں یہ ان کی خالہ سے منقول روایت کے طور پر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7817]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7817 in Urdu