🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ الْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ .
بچہ فراش والے کو ملے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7851
وَعَنِ ابْنَةِ زَمْعَةَ قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: إِنَّ أَبِي مَاتَ وَتَرَكَ أُمَّ وَلَدٍ لَهُ، وَإِنَّا كُنَّا نَظُنُّهَا بِرَجُلٍ، وَإِنَّهَا وَلَدَتْ فَخَرَجَ وَلَدُهَا يُشْبِهُ الرَّجُلَ الَّذِي ظَنَنَّاهَا بِهِ، قَالَ: فَقَالَ لَهَا:" أَمَّا أَنْتِ فَاحْتَجِبِي مِنْهُ فَلَيْسَ بِأَخِيكِ وَلَهُ الْمِيرَاثُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَتَابِعِيهِ لَمْ يُسَمِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
زمعہ کی صاحبزادی بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی میں نے عرض کی: میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے انہوں نے اپنی اُم ولد چھوڑی ہے ہم اس عورت کے بارے میں یہ سمجھتے ہیں اس عورت کے کسی شخص کے ساتھ تعلقات ہیں اس عورت نے ایک بچے کو جنم دیا تو اس کا بچہ اس شخص کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے جس کے بارے میں ہمارا گمان تھا اس کے ساتھ اس کے تعلقات ہیں راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے کہا: تم اس لڑکے سے پردہ کرو وہ تمہارا بھائی نہیں ہے، البتہ اسے وارثت ملے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس میں تابعی کا نام ذکر نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7851]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7851 in Urdu