الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ الْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ .
بچہ فراش والے کو ملے گا
حدیث نمبر: 7852
وَعَنْ زَيْنَبَ الْأَسَدِيَّةِ أَنَّهَا قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي مَاتَ وَتَرَكَ جَارِيَةً فَوَلَدَتْ غُلَامًا، وَإِنَّا كُنَّا نَتَّهِمُهَا؟ فَقَالَ:" ائْتُونِي بِهِ" فَلَمَّا أَتَوْهُ بِهِ نَظَرَ إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ لَهَا:" إِنَّ الْمِيرَاثَ لَهُ، وَأَمَّا أَنْتِ فَاحْتَجِبِي مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ زینب اسدیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے ایک کنیز چھوڑی تھی جس نے ایک بچے کو جنم دیا ہم اس کنیز پر تہمت عائد کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے میرے پاس لے کے آؤ جب وہ لوگ اس بچے کو لے کے آئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت سے فرمایا: اس بچے کو وراثت ملے گی لیکن تم اس سے پردہ کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن محمد بن ابوشیبہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7852]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن محمد بن ابوشیبہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7852]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (288/24)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7852 in Urdu