🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ فِي الْمُجَذَّمِينَ
جذام زدہ لوگوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8386
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا تُدِيمُوا النَّظَرَ إِلَى الْمُجَذَّمِينَ، وَإِذَا كَلَّمْتُمُوهُمْ فَلْيَكُنْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ قَيْدُ رُمْحٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جذام زدہ شخص کی طرف مسلسل نہ دیکھو! جب تم ان کے ساتھ بات چیت کرو، تو تمہارے اور ان کے درمیان ایک نیزے جتنا فاصلہ ہونا چاہیے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی فرج بن فضالہ ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8386]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (6774) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2897)، أخرجه مسند أحمد برقم: 582، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2897»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8386 in Urdu