🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ فِيمَنْ يُعَلِّقُ تَمِيمَةً أَوْ نَحْوَهَا
اس شخص کا بیان، جو تعویذ وغیرہ لٹکا دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8402
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْصَرَ عَلَى عَضُدِ رَجُلٍ حَلْقَةً - أَرَاهُ قَالَ -: مِنْ صُفْرٍ، قَالَ:
" وَيْحَكَ مَا هَذِهِ؟" قَالَ: مِنَ الْوَاهِنَةِ، قَالَ: أَمَا إِنَّهَا لَا تَزِيدُكُ إِلَّا وَهَنًا، انْبِذْهَا عَنْكَ، فَإِنَّكَ لَوْ مُتَّ وَهِيَ عَلَيْكَ مَا أَفْلَحْتَ أَبَدًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ:" إِنْ مُتَّ وَهِيَ عَلَيْكَ وُكِلْتَ إِلَيْهَا". قَالَ: وَفِي رِوَايَةٍ مَوْقُوفَةٍ: انْبِذْهَا عَنْكَ، فَإِنَّكَ لَوْ مُتَّ وَأَنْتَ تَرَى أَنَّهَا تَنْفَعُكَ لَمُتَّ عَلَى غَيْرِ الْفِطْرَةِ.
وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے بازو پر چھلا دیکھا، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ چھلا پیتل کا بنا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو، یہ کس لئے ہے؟ اس نے کہا: یہ کمزوری دور کرنے والا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ تمہاری کمزوری میں اضافہ ہی کرے گا، اسے تم اپنے آپ سے دور کر دو! کیونکہ اگر تم ایسی حالت میں مر گئے، کہ یہ تم پر ہوا، تو تم کبھی فلاح نہیں پاؤ گے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر تم اس حالت میں مر گئے کہ یہ تم پر ہوا، تو تمہیں اس کے سپرد کر دیا جائے گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک موقوف روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم اسے اپنے آپ سے پرے کر دو! کیونکہ اگر تم ایسی حالت میں مر گئے کہ تم یہ عقیدہ رکھتے ہوئے کہ یہ تمہیں نفع دے گا، تو تم فطرت (یعنی دین اسلام) کے علاوہ پر مرو گے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8402]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (172/18) أخرجه احمد فى المسند (4414)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3531، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19498، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7577، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6085»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8402 in Urdu