🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ فِيمَنْ يُعَلِّقُ تَمِيمَةً أَوْ نَحْوَهَا
اس شخص کا بیان، جو تعویذ وغیرہ لٹکا دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8403
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا فِي عَضُدِهِ حَلْقَةٌ مِنْ صُفْرٍ، فَقَالَ: مَا هَذِهِ؟ قَالَ: نُعِتَتْ لِي مِنَ الْوَاهِنَةِ، قَالَ: أَمَا إِنْ مُتَّ وَهِيَ عَلَيْكَ وُكِلْتَ إِلَيْهَا.
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَطَيَّرَ وَلَا تُطُيِّرَ لَهُ، أَوْ تَكَهَّنَ أَوْ تُكُهِّنَ لَهُ" أَظُنُّهُ قَالَ:" أَوْ سَحَرَ أَوْ سُحِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ الرَّبِيعِ الْعَطَّارُ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ایک شخص کو دیکھا کہ جس کے بازو میں پیتل کا حلقہ (یعنی چھلا یا کڑا) موجود تھا، انہوں نے دریافت کیا: یہ کس لئے ہے؟ اس نے بتایا: کمزوری سے بچنے کے لئے مجھے یہ تجویز کیا گیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: اگر تم ایسی حالت میں مر گئے کہ یہ تمہارے جسم پر ہوا، تو تمہیں اس کے حوالے کر دیا جائے گا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو شگون لیتا ہے، یا جس کے لئے شگون لیا جاتا ہے، یا جو کہانت کرتا ہے، یا جس کے لئے کہانت کی جاتی ہے، (راوی کہتے ہیں: میرے خیال میں روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:) یا وہ جادو کرتا ہے، یا اس کے لئے جادو کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ربیع عطار ہے، جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، اور عمرو بن علی نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8403]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (162/18)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3959/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8403 in Urdu