🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ وَالطِّيَرَةِ مِنْ ذَلِكَ وَنَحْوِهُ
گھر، عورت، گھوڑے اور شگون وغیرہ کے بارے میں، جو کچھ نقل کیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8404
عَنْ أَبِي حَسَّانَ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَامِرٍ عَلَى عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فَأَخْبَرَهَا أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الطِّيَرَةُ فِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ" فَغَضِبَتْ وَطَارَتْ شَقَّةٌ مِنْهَا فِي السَّمَاءِ، وَشَقَّةٌ فِي الْأَرْضِ، وَقَالَتْ: وَالَّذِي أَنْزَلَ الْقُرْآنَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَطُّ، إِنَّمَا قَالَ:" كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ يَتَطَيَّرُونَ مِنْ ذَلِكَ".
ابوحسان بیان کرتے ہیں: بنو عامر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کر رہے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بدشگونی (یا نحوست) گھر میں ہوتی ہے، یا عورت میں ہوتی ہے، یا گھوڑے میں ہوتی ہے“۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا غصے میں آ گئیں، اور شدید غصے میں آ گئیں، انہوں نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کو نازل کیا ہے، یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ارشاد نہیں فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”زمانہ جاہلیت کے لوگ اس حوالے سے شگون لیا کرتے تھے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8404]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1501/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25503»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8404 in Urdu