الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابٌ فِي الْقِيَاسِ وَالتَّقْلِيدِ .
قیاس اور تقلید کا بیان
حدیث نمبر: 844
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ غَزْوَةِ حُنَيْنٍ أُنْزِلَ عَلَيْهِ (إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ) ، إِلَى آخِرِ الْقِصَّةِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ مُحَمَّدٍ، جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ، وَرَأَيْتُ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا، فَسُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ، وَأَسْتَغْفِرُهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا. وَيَا عَلِيُّ، إِنَّهُ يَكُونُ بَعْدِي فِي الْمُؤْمِنِينَ الْجِهَادُ". قَالَ: عَلَامَ نُجَاهِدُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَقُولُونَ آمَنَّا بِاللَّهِ؟ قَالَ:" عَلَى الْإِحْدَاثِ فِي الدِّينِ، إِذَا مَا عَمِلُوا فِي الرَّأْيِ، وَلَا رَأْيَ فِي الدِّينِ ; إِنَّمَا الدِّينُ مِنَ الرَّبِّ: أَمْرُهُ وَنَهْيُهُ". قَالَ عَلِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنَّ عَرَضَ لَنَا أَمْرٌ لَمْ يَنْزِلْ فِيهِ قُرْآنٌ، وَلَمْ تَمْضِ فِيهِ سُنَّةٌ مِنْكَ؟ قَالَ:" تَجْعَلُونَهُ شُورَى بَيْنَ الْعَابِدِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ، وَلَا تَقْضُونَهُ بِرَأْيِ خَاصَّةٍ، فَلَوْ كُنْتُ مُسْتَخْلِفًا أَحَدًا لَمْ يَكُنْ أَحَقَّ مِنْكَ ; لِقِدَمِكَ فِي الْإِسْلَامِ، وَقَرَابَتِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ صِهْرِكَ ] وَعِنْدَكَ سَيِّدَةُ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ، وَقَبْلَ ذَلِكَ مَا كَانَ مِنْ بَلَاءِ أَبِي طَالِبٍ إِيَّايَ، وَنَزَلَ الْقُرْآنُ وَأَنَا حَرِيصٌ عَلَى أَنْ أَرْعَى لَهُ فِي وَلَدِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَيْسَانَ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَيْسَانَ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ حنین سے واپس تشریف لائے، تو آپ پر یہ سورت نازل ہوئی: ”جب اللہ تعالیٰ کی مدد اور فتح آ گئی۔“ اس کے بعد پورا واقعہ ہے (جس میں آگے چل کر یہ مذکور ہے:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے علی بن ابوطالب! اے فاطمہ بنت محمد! اللہ کی مدد اور فتح آ گئی ہے، میں نے لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ گروہ در گروہ اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں، تو میں اس حوالے سے اپنے پروردگار کے ہر عیب سے پاک ہونے کا اعتراف کرتا ہوں، جو اُس کی حمد کے ہمراہ ہو، اور میں اُس سے مغفرت طلب کرتا ہوں، بے شک وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے، اے علی! میرے بعد ایمان والوں کے ساتھ جہاد ہو گا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ایمان والے وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں: ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہیں، اُن کے ساتھ کسی بنیاد پر ہم جہاد کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دین میں نئی چیزیں پیدا کرنے کی وجہ سے (اُن کے ساتھ جہاد کیا جائیگا) اُس وقت جب وہ رائے کی بنیاد پر عمل کریں گے اور دین میں رائے کی گنجائش نہیں ہے، کیونکہ دین تو پروردگار کی طرف سے آیا ہے، اس میں اُس کا حکم اور اس کی ممانعت چلے گی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اگر ہمارے سامنے کوئی ایسا معاملہ آ جاتا ہے، جس کے بارے میں قرآن نازل نہ ہوا ہو اور اس کے حوالے سے آپ کی کوئی سنت بھی موجود نہ ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس معاملے کو اہل ایمان میں سے عبادت گزار لوگوں کی شوریٰ میں پیش کرو گے، تم اُس کے حوالے سے کسی ایک شخص کی رائے کی بنیاد پر فیصلہ نہ دینا، اگر میں نے کسی کو اپنا جانشین مقرر کرنا ہوتا، تو تم سے زیادہ حقدار اور کوئی نہیں ہے، کیونکہ تم نے شروع میں اسلام قبول کیا اور تم اللہ کے رسول کے ساتھ رشتے داری کا تعلق رکھتے ہو (اور تم میرے داماد بھی ہو) اہل ایمان خواتین کی سردار تمہاری بیوی ہے، اور پھر ان سب باتوں سے پہلے، جناب ابوطالب کو میرے حوالے سے جن آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا، اُس وقت جب قرآن نازل ہو رہا تھا، تو میں اس بات کا بھی شدید خواہش مند ہوں کہ اُن کی نسبت کی وجہ سے ان کی اولاد کی دیکھ بھال کروں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن کیسان ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 844]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن کیسان ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 844]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12042، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2676، 12042، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 153»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 844 in Urdu