🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

89. بَابٌ فِي الْقِيَاسِ وَالتَّقْلِيدِ .
قیاس اور تقلید کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 841
عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى بِضْعٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، أَعْظَمُهَا فِتْنَةً عَلَى أُمَّتِي قَوْمٌ يَقِيسُونَ الْأُمُورَ بِرَأْيِهِمْ، فَيُحِلُّونَ الْحَرَامَ، وَيُحَرِّمُونَ الْحَلَالَ".
قُلْتُ: عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت ستر سے کچھ زیادہ فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی، اُن میں سے میری امت کے لیے زیادہ بڑی آزمائش والے وہ لوگ ہوں گے، جو اپنی رائے کی بنیاد پر اُمور کو قیاس کریں گے اور وہ حرام کو حلال قرار دے دیں گے، اور حلال کو حرام قرار دے دیں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ابتدائی حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 841]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 172، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3992، وأخرجه مسند البزار برقم: 2755، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6381، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 207»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 842
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعْمَلُ هَذِهِ الْأُمَّةُ بُرْهَةً بِكِتَابِ اللَّهِ، ثُمَّ تَعْمَلُ بُرْهَةً بِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ تَعْمَلُ بُرْهَةً بِالرَّأْيِ، فَإِذَا عَمِلُوا [ بِالرَّأْيِ ] فَقَدْ ضَلُّوا وَأَضَلُّوا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ، مُتَّفَقٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”یہ امت ایک عرصے تک، اللہ کی کتاب کے مطابق عمل کرتی رہے گی، پھر ایک عرصے تک اللہ کے رسول کی سنت کے مطابق عمل کرتی رہے گی، اور پھر ایک عرصے تک رائے کے مطابق عمل کرتی رہے گی، جب وہ لوگ (رائے کے مطابق) عمل کریں گے، تو وہ گمراہ ہو جائیں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن زہری ہے، جس کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 842]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلي فى مسنده 5830 اورده المؤلف فى المقصد العلى 63»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 843
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ قَالَ: اتَّهِمُوا الرَّأْيَ عَلَى الدِّينِ ; فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي أَرُدُّ أَمْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا آلُو عَنِ الْحَقِّ، وَذَاكَ يَوْمَ أَبِي جَنْدَلٍ، وَالْكِتَابُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَهْلِ مَكَّةَ، فَقَالَ:" اكْتُبُوا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ"، فَقَالُوا: أَتَرَانَا إِذًا صَدَّقْنَاكَ بِمَا تَقُولُ، وَلَكِنِ اكْتُبْ بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ، قَالَ: فَرَضِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبَيْتُ عَلَيْهِمْ حَتَّى قَالَ لِي:" يَا عُمَرُ، تَرَانِي قَدْ رَضِيتُ وَتَأْبَى" قَالَ: فَرَضِيتُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَإِنْ كَانَ فِيهِمْ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دینی امور کے بارے میں رائے پر تہمت عائد کرو! مجھے اپنے بارے میں یہ یاد ہے کہ میں نے ایک معاملے کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم قبول نہیں کیا، حالانکہ میں نے اس صورتحال میں حق کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کی تھی، یہ اُس دن کی بات ہے جب (صلح حدیبیہ کے موقعہ پر) ابوجندل کا واقعہ پیش آیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل مکہ کے درمیان تحریری معاہدہ ہونے جا رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ تحریر کرو! «بسم الله الرحمن الرَّحِيمِ» (اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے) تو انہوں نے یہ کہا: کیا آپ ہمارے بارے میں یہ رائے رکھتے ہیں کہ ہم نے آپ کے بیان کی تصدیق کر دی ہے؟ آپ لکھیں: «باسمك اللهم» (اے اللہ تیرے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات پر تیار ہو گئے، لیکن میں نے یہ بات نہیں مانی، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اے عمر! تم دیکھ رہے ہو کہ میں راضی ہو گیا ہوں، اور پھر بھی تم انکار کر رہے ہو؟ سیدنا عمر فرماتے ہیں: تو میں راضی ہو گیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ ان کے درمیان مبارک بن فضالہ نامی راوی موجود ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 843]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 82»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 844
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ غَزْوَةِ حُنَيْنٍ أُنْزِلَ عَلَيْهِ (إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ) ، إِلَى آخِرِ الْقِصَّةِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ مُحَمَّدٍ، جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ، وَرَأَيْتُ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا، فَسُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ، وَأَسْتَغْفِرُهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا. وَيَا عَلِيُّ، إِنَّهُ يَكُونُ بَعْدِي فِي الْمُؤْمِنِينَ الْجِهَادُ". قَالَ: عَلَامَ نُجَاهِدُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَقُولُونَ آمَنَّا بِاللَّهِ؟ قَالَ:" عَلَى الْإِحْدَاثِ فِي الدِّينِ، إِذَا مَا عَمِلُوا فِي الرَّأْيِ، وَلَا رَأْيَ فِي الدِّينِ ; إِنَّمَا الدِّينُ مِنَ الرَّبِّ: أَمْرُهُ وَنَهْيُهُ". قَالَ عَلِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنَّ عَرَضَ لَنَا أَمْرٌ لَمْ يَنْزِلْ فِيهِ قُرْآنٌ، وَلَمْ تَمْضِ فِيهِ سُنَّةٌ مِنْكَ؟ قَالَ:" تَجْعَلُونَهُ شُورَى بَيْنَ الْعَابِدِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ، وَلَا تَقْضُونَهُ بِرَأْيِ خَاصَّةٍ، فَلَوْ كُنْتُ مُسْتَخْلِفًا أَحَدًا لَمْ يَكُنْ أَحَقَّ مِنْكَ ; لِقِدَمِكَ فِي الْإِسْلَامِ، وَقَرَابَتِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ صِهْرِكَ ] وَعِنْدَكَ سَيِّدَةُ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ، وَقَبْلَ ذَلِكَ مَا كَانَ مِنْ بَلَاءِ أَبِي طَالِبٍ إِيَّايَ، وَنَزَلَ الْقُرْآنُ وَأَنَا حَرِيصٌ عَلَى أَنْ أَرْعَى لَهُ فِي وَلَدِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَيْسَانَ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ حنین سے واپس تشریف لائے، تو آپ پر یہ سورت نازل ہوئی: ”جب اللہ تعالیٰ کی مدد اور فتح آ گئی۔“ اس کے بعد پورا واقعہ ہے (جس میں آگے چل کر یہ مذکور ہے:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے علی بن ابوطالب! اے فاطمہ بنت محمد! اللہ کی مدد اور فتح آ گئی ہے، میں نے لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ گروہ در گروہ اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں، تو میں اس حوالے سے اپنے پروردگار کے ہر عیب سے پاک ہونے کا اعتراف کرتا ہوں، جو اُس کی حمد کے ہمراہ ہو، اور میں اُس سے مغفرت طلب کرتا ہوں، بے شک وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے، اے علی! میرے بعد ایمان والوں کے ساتھ جہاد ہو گا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ایمان والے وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں: ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہیں، اُن کے ساتھ کسی بنیاد پر ہم جہاد کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دین میں نئی چیزیں پیدا کرنے کی وجہ سے (اُن کے ساتھ جہاد کیا جائیگا) اُس وقت جب وہ رائے کی بنیاد پر عمل کریں گے اور دین میں رائے کی گنجائش نہیں ہے، کیونکہ دین تو پروردگار کی طرف سے آیا ہے، اس میں اُس کا حکم اور اس کی ممانعت چلے گی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اگر ہمارے سامنے کوئی ایسا معاملہ آ جاتا ہے، جس کے بارے میں قرآن نازل نہ ہوا ہو اور اس کے حوالے سے آپ کی کوئی سنت بھی موجود نہ ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس معاملے کو اہل ایمان میں سے عبادت گزار لوگوں کی شوریٰ میں پیش کرو گے، تم اُس کے حوالے سے کسی ایک شخص کی رائے کی بنیاد پر فیصلہ نہ دینا، اگر میں نے کسی کو اپنا جانشین مقرر کرنا ہوتا، تو تم سے زیادہ حقدار اور کوئی نہیں ہے، کیونکہ تم نے شروع میں اسلام قبول کیا اور تم اللہ کے رسول کے ساتھ رشتے داری کا تعلق رکھتے ہو (اور تم میرے داماد بھی ہو) اہل ایمان خواتین کی سردار تمہاری بیوی ہے، اور پھر ان سب باتوں سے پہلے، جناب ابوطالب کو میرے حوالے سے جن آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا، اُس وقت جب قرآن نازل ہو رہا تھا، تو میں اس بات کا بھی شدید خواہش مند ہوں کہ اُن کی نسبت کی وجہ سے ان کی اولاد کی دیکھ بھال کروں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن کیسان ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 844]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12042، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2676، 12042، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 153»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 845
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمْ يَزَلْ أَمْرُ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُعْتَدِلًا حَتَّى بَدَا فِيهِمْ أَبْنَاءُ سَبَايَا الْأُمَمِ، فَأَفْتَوْا بِالرَّأْيِ، فَضَّلُوا وَأَضَلُّوا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةَ وَالثَّوْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَقَالَ ابْنُ الْقَطَّانِ: هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بنی اسرائیل کا معاملہ ہمیشہ اعتدال کا شکار رہا، یہاں تک کہ اُن کے درمیان دیگر اقوام کے قیدیوں کے بچے آ گئے، تو انہوں نے رائے کی بنیاد پر حکم بیان کرنا شروع کیا، وہ گمراہ ہوئے اور انہوں نے (دوسروں کو بھی) گمراہ کیا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ابن قطان کہتے ہیں: یہ سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 845]
تخریج الحدیث: «أورده الممؤلف فى كشف الاستار 166، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 56»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 846
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُوشِكُ أَنْ تَرَوْا شَيَاطِينَ الْإِنْسِ، يَسْمَعُ أَحَدُهُمُ الْحَدِيثَ فَيَقِيسُهُ عَلَى غَيْرِهِ، فَيُضِلُّ النَّاسَ عَنِ اسْتِمَاعِهِ مِنْ صَاحِبِهِ الَّذِي يُحَدِّثُ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفُورِ أَبُو الصَّبَاحِ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب تم انسانوں سے تعلق رکھنے والے شیاطین کو دیکھو گے، اُن میں سے کوئی ایک شخص حدیث سنے گا، اور پھر اسے اس کے علاوہ پر قیاس کرے گا، اور پھر وہ لوگوں کو اس چیز کے حوالے سے گمراہ کر دے گا کہ انہوں نے وہ حدیث جس شخص سے سنی تھی، جس نے یہ حدیث بیان کی تھی (یعنی وہ لوگ اُس کے بیان کی پیروی نہیں کریں گے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ابوالصباح ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 846]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12013، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12013»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 847
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: إِيَّاكُمْ وَأَرَأَيْتَ وَأَرَأَيْتَ ; فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِأَرَأَيْتَ وَأَرَأَيْتَ، وَلَا تَقِيسُوا شَيْئًا بِشَيْءٍ ; فَتَزِلُّ قَدَمٌ بَعْدَ ثُبُوتِهَا، فَإِذَا سُئِلَ أَحَدُكُمْ عَمَّا لَا يَعْلَمُ فَلْيَقُلْ: لَا أَعْلَمُ ; فَإِنَّهُ ثُلْثُ الْعِلْمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَالشَّعْبِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَفِيهِ جَابِرُ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ کہنے سے بچو: آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ کی کیا رائے ہے؟ کیونکہ تم سے پہلے کہ لوگ یہ کہنے کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہوئے، کہ آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ کی کیا رائے ہے؟ اور تم کسی ایک چیز کو دوسری پر قیاس نہ کرو، کیونکہ اس کے ثبوت کے بعد قدم پھسل جائیں گے، جب کسی شخص سے کسی ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا جائے، جس کا وہ علم نہ رکھتا ہو، تو اسے یہ کہہ دینا چاہیے: میں علم نہیں کیونکہ یہ (کہ دینا: کہ میں علم نہیں رکھتا) یہ ایک تہائی علم ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام شعبی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 847]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، الشعبي کا ابن مسعود سے سماع نہ ہونے
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 848
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَا أَقِيسُ شَيْئًا بِشَيْءٍ ; (فَتَزِلُّ قَدَمٌ بَعْدَ ثُبُوتِهَا) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجَعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں کسی چیز کو کسی دوسری چیز پر قیاس نہیں کرتا ہوں، کیونکہ اس کے ثبوت کے بعد قدم پھسل جاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 848]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 9081»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 849
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا مِنْ عَامٍ إِلَّا الَّذِي بَعْدَهُ شَرٌّ مِنْهُ، وَلَا عَامٌ خَيْرٌ مِنْ عَامٍ، وَلَا أُمَّةٌ خَيْرٌ مِنْ أُمَّةٍ، وَلَكِنْ ذَهَابُ عُلَمَائِكُمْ وَخِيَارِكُمْ، وَيُحَدِّثُ قَوْمٌ يَقِيسُونَ الْأُمُورَ بِرَأْيِهِمْ ; فَيَنْهَدِمُ الْإِسْلَامُ وَيَنْثَلِمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو بھی سال آئے گا، اُس کے بعد والا، اس سے زیادہ برا ہو گا، کوئی سال کسی دوسرے سال سے بہتر نہیں ہوتا، اور کوئی امت کسی دوسری امت سے بہتر نہیں ہوتی، لیکن یہ ہے کہ تمہارے علماء اور تمہارے بہترین لوگ رخصت ہو جائیں گے، اور پھر ایسے لوگ آئیں گے جو اپنی رائے کی بنیاد پر معاملات کو قیاس کریں گے، تو وہ اسلام کو منہدم اور برباد کر دیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، یہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 849]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8551»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 850
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَا يُقَلِّدَنَّ أَحَدُكُمْ دِينَهُ رَجُلًا، فَإِنْ آمَنَ آمَنَ، وَإِنْ كَفَرَ كَفَرَ، وَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ مُقْتَدِينَ فَاقْتَدُوا بِالْمَيِّتِ ; فَإِنَّ الْحَيَّ لَا يُؤْمَنُ عَلَيْهِ الْفِتْنَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اپنے دین کے بارے میں کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کی تقلید نہ کرے، یوں کہ اگر وہ (دوسرا شخص) ایمان لائے گا تو یہ بھی ایمان لائے گا، اگر وہ کفر کرے گا، تو یہ بھی کفر کرے گا، اگر تم نے کسی کی ضرور ہی پیروی کرنی ہے، تو تم میت کی پیروی کرو! کیونکہ زندہ شخص کے بارے میں فتنے کا اندیشہ موجود رہتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 850]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں