الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
88. بَابُ الِاجْتِهَادِ .
اجتہاد کا بیان
حدیث نمبر: 835
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلْقُرَشِيِّ مِثْلَيْ قُوَّةِ الرَّجُلِ مِنْ غَيْرِ قُرَيْشٍ"، فَقُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ: مَا عَنَى بِذَلِكَ؟ قَالَ: نُبْلَ الرَّأْيِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قریش سے تعلق رکھنے والے افراد کو غیر قریش سے تعلق رکھنے والے فرد سے دگنی قوت عطا کی گئی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے زہری سے دریافت کیا: اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: رائے کا پختہ ہوتا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 835]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 835]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 81/483 اورده المؤلف فى زوائد المسند 178، أخرجه مسند أحمد برقم: 16300، 16325، وأخرجه مسند البزار برقم: 3402»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 836
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَرَادَ أَنْ يُسَرِّحَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَاسْتَشَارَ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَعَلِيٌّ، وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَأُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ - فَاسْتَشَارَهُمْ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَوْلَا أَنَّكَ اسْتَشَرْتَنَا مَا تَكَلَّمْنَا، فَقَالَ:" إِنِّي فِيمَا لَمْ يُوحَ إِلَيَّ كَأَحَدِكُمْ". قَالَ: فَتَكَلَّمَ الْقَوْمُ، فَتَكَلَّمَ كُلُّ إِنْسَانٍ بِرَأْيِهِ، فَقَالَ:" مَا تَرَى يَا مُعَاذُ"، فَقُلْتُ: أَرَى مَا قَالَ أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ يَكْرَهُ فَوْقَ سَمَائِهِ أَنْ يُخْطِئَ أَبُو بَكْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو الْعَطُوفِ، لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ يَرْوِي عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو الْعَطُوفِ، لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ يَرْوِي عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجنے کا ارادہ کیا، تو آپ نے اس بارے میں اپنے کچھ اصحاب سے مشورہ لیا، جن میں سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر اور سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہم شامل ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان حضرات سے مشورہ لیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر آپ نے ہم سے مشورہ طلب نہ کیا ہوتا، تو ہم نے کلام نہیں کرنا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جن امور کے بارے میں میری طرف وحی نہ کی گئی ہو، ان کے حوالے سے میں تم میں سے کسی ایک شخص کی مانند ہوں، تو حاضرین نے گفتگو شروع کی اور ہر شخص نے اپنی رائے بیان کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے معاذ! تمہاری کیا رائے ہے؟ میں نے عرض کی: میری وہی رائے ہے جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بیان کی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ آسمان کے اوپر اس بات کو ناپسند کرتا ہے کہ ابوبکر غلطی کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعطوف ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، یہ وضین بن عطاء سے روایات نقل کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 836]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 837
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطُوفُ فِي النَّخْلِ بِالْمَدِينَةِ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَقُولُونَ: فِيهَا وَسْقٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فِيهَا كَذَا وَكَذَا"، فَقَالَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ، فَمَا حَدَّثْتُكُمْ عَنِ اللَّهِ فَهُوَ حَقٌّ، وَمَا قُلْتُ فِيهِ مِنْ قِبَلِ نَفْسِي فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أُصِيبُ وَأُخْطِئُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، إِلَّا أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصْبِهَانِيَّ شَيْخَ الْبَزَّارِ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، إِلَّا أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصْبِهَانِيَّ شَيْخَ الْبَزَّارِ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں کھجور کے ایک باغ کا چکر لگا رہے تھے، لوگوں نے یہ کہنا شروع کیا، اس کی پیداوار ایک وسق ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی پیداوار اتنی اتنی ہو گی، تو لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہاری مانند ایک بشر ہوں، جو چیز میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے حوالے سے بیان کروں، وہ حق ہو گی، اور جس کے بارے میں، اپنی طرف سے بیان کروں، تو میں ایک انسان ہوں، میں ٹھیک رائے بھی دے سکتا ہوں اور غلطی بھی کر سکتا ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند حسن ہے، صرف امام بزار کے استاد اسماعیل بن عبداللہ اصبہانی کا معاملہ مختلف ہے، میں نے کسی کو ان کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 837]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 201»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 838
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا أَخْبَرْتُكُمْ أَنَّهُ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ فَهُوَ الَّذِي لَا شَكَّ فِيهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس چیز کے بارے میں، میں تمہیں یہ بتا دوں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، تو وہ ایک ایسی چیز ہو گی، جس میں کوئی شک نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن منصور رمادی ہے اور وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، عبداللہ بن صالح نامی راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 838]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 203»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 839
وَعَنْ جَابِرٍ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَوْمٍ يُلَقِّحُونَ النَّخْلَ، فَقَالَ:" مَا أَرَى هَذَا يُغْنِي شَيْئًا"، فَتَرَكُوهَا ذَلِكَ الْعَامَ فَشَيَّصَتْ، فَأُخْبِرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَنْتُمْ أَعْلَمُ بِمَا يُصْلِحُكُمْ فِي دُنْيَاكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِمَعْنَاهُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِمَعْنَاهُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے ہوا، جو کھجوروں کی پیوندکاری کر رہے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: میرے خیال میں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس سال لوگوں نے اس عمل کو ترک کر دیا، تو ان کی پیداوار کم ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو چیز تمہارے دنیاوی امور کے بارے میں زیادہ موزوں ہو، اس کے بارے میں تم بہتر جانتے ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس مضمون کی روایت نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 839]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 1030 اورده المؤلف فى كشف الاستار 202»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 840
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَفَعَهُ - قَالَ:" لَيْسَ أَحَدٌ إِلَّا يُؤْخَذُ مِنْ قَوْلِهِ وَيُدَعُ غَيْرَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”نبی کے علاوہ اور کسی بھی شخص کے قول کو اختیار بھی کیا جا سکتا ہے اور ترک بھی کیا جا سکتا ہے (یعنی نبی کے قول کو ترک نہیں کیا جا سکتا ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 840]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 840]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11941»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن