🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

87. بَابٌ فِي الْإِجْمَاعِ .
اجماع (یعنی اتفاق) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 830
عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" اثْنَانِ خَيْرٌ مِنْ وَاحِدٍ، وَثَلَاثَةٌ خَيْرٌ مِنِ اثْنَيْنِ، وَأَرْبَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ ثَلَاثَةٍ، فَعَلَيْكُمْ بِالْجَمَاعَةِ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يَكُنْ لِيَجْمَعَ أُمَّتِي إِلَّا عَلَى هُدًى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْبَخْتَرِيُّ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ سَلْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دو افراد ایک سے بہتر ہوتے ہیں، اور تین افراد، دو سے بہتر ہوتے ہیں اور چار افراد، تین سے بہتر ہوتے ہیں، تم پر جماعت کے ساتھ رہنا لازم ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ میری امت کو صرف ہدایت پر ہی اکٹھا کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بختری بن عبید بن سلمان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 830]
تخریج الحدیث: «125/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 245، أخرجه مسند أحمد برقم: 20786»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 831
وَعَنْ أَبِي بَصْرَةَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - أَرْبَعًا فَأَعْطَانِي ثَلَاثًا وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً ؛ سَأَلْتُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ لَا يَجْمَعَ أُمَّتِي عَلَى ضَلَالَةٍ فَأَعْطَانِيهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْفِتَنِ - وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوبصرہ رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے اپنے پروردگار سے چار چیزوں کا سوال کیا، تو اس نے تین چیزیں مجھے عطا کر دیں اور ایک چیز عطا نہیں کی، میں نے اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کہ وہ میری امت کو گمراہی پر اکٹھا نہ کرے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ چیز مجھے عطا کر دی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ یہ مکمل روایت آگے فتنوں سے متعلق ابواب میں آئے گی، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 831]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 396/6 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 2171 اورده المؤلف فى زوائد المسند 244، أخرجه مسند أحمد برقم: 26682»

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 832
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - نَظَرَ فِي قُلُوبِ الْعِبَادِ، فَوَجَدَ قَلْبَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرَ قُلُوبِ الْعِبَادِ، فَاصْطَفَاهُ لِنَفْسِهِ، وَابْتَعَثَهُ بِرِسَالَاتِهِ، ثُمَّ نَظَرَ فِي قُلُوبِ الْعِبَادِ [ بَعْدَ قَلْبِ مُحَمَّدٍ ] ، فَوَجَدَ قُلُوبَ أَصْحَابِهِ خَيْرَ قُلُوبِ الْعِبَادِ فَجَعَلَهُمْ وُزَرَاءَ نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَاتِلُونَ عَنْ دِينِهِ، فَمَا رَآهُ الْمُسْلِمُونَ حَسَنًا فَهُوَ عِنْدَ اللَّهِ حَسَنٌ، وَمَا رَآهُ الْمُسْلِمُونَ سَيِّئًا فَهُوَ عِنْدُ اللَّهِ سَيِّئٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوثَقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بے شک اللہ تعالیٰ نے بندوں کے دلوں کی طرف نظر کی، تو اس نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کو تمام بندوں کے دلوں سے زیادہ بہتر پایا، تو انہیں اپنی ذات کے حوالے سے منتخب کر لیا، اور اپنی رسالت کے ہمراہ مبعوث کیا، پھر اس نے (سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کے بعد) بندوں کے دلوں کا جائزہ لیا، تو ان کے اصحاب کے دلوں کو تمام بندوں کے دلوں سے زیادہ بہتر پایا، تو انہیں اپنے نبی کا وزیر بنا دیا، جو اس کے دین کے حوالے سے جنگ کرتے ہیں، مسلمان جس چیز کو اچھا سمجھیں، وہ چیز اللہ تعالیٰ کے نزدیک بھی اچھی شمار ہو گی، اور مسلمان جس چیز کو برا سمجھیں، وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بھی بری شمار ہو گی۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 832]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى زوائد المسند 246 اورده المؤلف فى كشف الاستار 130، أخرجه مسند أحمد برقم: 3589، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3627»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 833
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ عَرَضَ لَنَا أَمْرٌ لَمْ يَنْزِلْ فِيهِ قُرْآنٌ وَلَمْ تَمْضِ فِيهِ سُنَّةٌ مِنْكَ؟ قَالَ:" تَجْعَلُونَهُ شُورَى بَيْنَ الْعَابِدِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ، وَلَا تَقْضُونَهُ بِرَأْيِ خَاصَّةٍ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي بَابِ الْقِيَاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَيْسَانَ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اگر ہمیں کوئی ایسا معاملہ درپیش ہوتا ہے، جس کے بارے میں قرآن نازل نہ ہوا ہو، اور اس کے حوالے سے آپ کی طرف سے کوئی سنت بھی موجود نہ ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے اہل ایمان میں سے، عبادت گزار افراد کے درمیان باہمی مشورے کے لیے پیش کر دینا، اور تم اس کے حوالے سے بطور خاص کسی ایک کی رائے کی بنیاد پر فیصلہ نہ دینا۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے، یہ مکمل حدیث، قیاس سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن کیسان ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 833]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 834
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ نَزَلَ بِنَا أَمْرٌ لَيْسَ فِيهِ بَيَانُ أَمْرٍ وَلَا نَهْيٍ، فَمَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ:" شَاوِرُوا [ فِيهِ ] الْفُقَهَاءَ وَالْعَابِدِينَ، وَلَا تَمْضُوا فِيهِ رَأْيَ خَاصَّةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ مِنْ أَهْلِ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر ہمیں کوئی ایسا معاملہ درپیش ہو، جس میں کسی حکم یا ممانعت کا بیان موجود نہ ہو، تو آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم (اس بارے میں) فقہاء اور عبادت گزار لوگوں سے مشورہ کرو، اور اس میں کسی ایک شخص کی رائے کو نافذ نہ کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور یہ صحیح کے رجال میں سے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 834]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 1618، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1641»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں