الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ .
سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8789
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا يَوْمًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ الْيَهُودُ فَرَآهُمْ بِيضَ اللِّحَى فَقَالَ:" مَا لَكُمْ لَا تُغَيِّرُونَ؟". فَقِيلَ: إِنَّهُمْ يَكْرَهُونَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَكِنَّكُمْ غَيِّرُوا وَإِيَّايَ السَّوَادَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے یہودی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی سفید داڑھیاں دیکھیں، تو ارشاد فرمایا تم لوگ ان کو تبدیل کیوں نہیں کرتے ہو (یعنی خضاب کیوں نہیں لگاتے ہو؟) آپ کو بتایا گیا یہ لوگ اس کو ناپسند کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مسلمانوں سے فرمایا:) لیکن تم لوگ اس کا رنگ تبدیل کرو اور سیاہ رنگ استعمال کرنے سے بچنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور یہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8789]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور یہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8789]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (142)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 142»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 8789 in Urdu