🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابٌ فِي تَقْلِيمِ الْأَظْفَارِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
ناخن تراشنے اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8855
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ أَبْطَأَ عَنْكَ خَبَرُ جِبْرِيلَ؟ قَالَ:" وَلِمَ لَا يُبْطِئُ عَنِّي وَأَنْتُمْ حَوْلِي لَا تَسْتَنُّونَ وَلَا تُقَلِّمُونَ أَظَافِرَكُمْ، وَلَا تَقُصُّونَ شَوَارِبَكُمْ، وَلَا تُنَقُّونَ رَوَاجِبَكُمْ؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَبُو كَعْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَا يُعْرَفُ إِلَّا فِي هَذَا الْحَدِيثِ. وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی اطلاع آپ تک آنے میں تاخیر ہو گئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں تاخیر کیوں نہ ہو جبکہ تم لوگ میرے پاس موجود ہو تم لوگ نہ مسواک کرتے ہو نہ ناخن تراشتے ہو، نہ مونچھیں چھوٹی کرتے ہو اور نہ ہی اپنی انگلیوں کے درمیانی حصے کو صاف کرتے ہو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوکعب ہے جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا غلام ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: اس کی شناخت صرف اس حوالے سے ہوئی ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8855]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12224) اخرجه احمد فى المسند (2180)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2182»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8855 in Urdu