🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابٌ فِي تَقْلِيمِ الْأَظْفَارِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
ناخن تراشنے اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8856
وَعَنْ أَبِي وَاصِلٍ قَالَ: لَقِيتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ فَصَافَحَنِي فَرَأَى فِي أَظْفَارِي طُولًا فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَسْأَلُ أَحَدُكُمْ عَنْ خَبَرِ السَّمَاءِ وَهُوَ يَدَعُ أَظَافِرَهُ كَأَظَافِيرِ الطَّيْرِ تَجْتَمِعُ فِيهَا الْخَبَاثَةُ وَالْخُبْثُ وَالتَّفَثُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: سَبَقَهُ لِسَانُهُ - يَعْنِي وَكِيعًا - فَقَالَ: لَقِيتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ وَإِنَّمَا هُوَ [ أَبُو أَيُّوبَ ] الْعَتَكِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا وَاصِلٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوواصل بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی انہوں نے میرے ساتھ مصافحہ کیا انہوں نے میرے ناخن بڑے دیکھے، تو فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: تم میں سے کوئی ایک شخص آسمان کی خبر کے بارے میں دریافت کرتا ہے حالانکہ اپنے ناخنوں کو یوں چھوڑ دیتا ہے جس طرح پرندوں کے ناخن ہوتے ہیں اور اس میں خباثت اور خبیث چیزیں اور گندگی اکٹھے ہو جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس میں ان کی یعنی وکیع کی زبان پھسل گئی تھی انہوں نے یہ کہا: تھا: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی حالانکہ وہ ابوایوب عتکی ہیں (جن سے راوی کی ملاقات ہوئی تھی)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوواصل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8856]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4086) اخرجه احمد فى المسند (417/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23030»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8856 in Urdu