🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ كَرَاهَةِ الْوِلَايَةِ وَلِمَنْ تُسْتَحَبُّ .
حکمرانی کا ناپسندیدہ ہونا اور یہ کس کے لئے مستحب ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9014
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: جَاءَ حَمْزَةُ بْنُ عَبَدَ الْمُطَّلِبِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ اجْعَلْنِي عَلَى شَيْءٍ أَعِيشُ بِهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا حَمْزَةُ نَفْسٌ تُحْيِيهَا أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ نَفْسٌ تُمِيتُهَا؟" قَالَ: [ بَلْ ] نَفْسٌ أُحْيِيهَا. قَالَ:" عَلَيْكَ بِنَفْسِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے، اور عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کسی کام کا نگران مقرر کر دیں تاکہ اس کے ذریعے میں زندگی گزار سکوں (یعنی روزی کما سکوں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے حمزہ کسی جان کو زندگی دینا آپ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے یا اسے موت دینا آپ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی نہیں۔ بلکہ کسی جان کو زندگی دینا محبوب ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر آپ پر اپنے آپ کا خیال رکھنا لازم ہے (یا اپنے آپ کو زندگی دینا لازم ہے)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9014]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6639)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6601»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 9014 in Urdu