الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ كَرَاهَةِ الْوِلَايَةِ وَلِمَنْ تُسْتَحَبُّ .
حکمرانی کا ناپسندیدہ ہونا اور یہ کس کے لئے مستحب ہے؟
حدیث نمبر: 9014
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: جَاءَ حَمْزَةُ بْنُ عَبَدَ الْمُطَّلِبِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ اجْعَلْنِي عَلَى شَيْءٍ أَعِيشُ بِهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا حَمْزَةُ نَفْسٌ تُحْيِيهَا أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ نَفْسٌ تُمِيتُهَا؟" قَالَ: [ بَلْ ] نَفْسٌ أُحْيِيهَا. قَالَ:" عَلَيْكَ بِنَفْسِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے، اور عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کسی کام کا نگران مقرر کر دیں تاکہ اس کے ذریعے میں زندگی گزار سکوں (یعنی روزی کما سکوں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے حمزہ کسی جان کو زندگی دینا آپ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے یا اسے موت دینا آپ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی نہیں۔ بلکہ کسی جان کو زندگی دینا محبوب ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر آپ پر اپنے آپ کا خیال رکھنا لازم ہے (یا اپنے آپ کو زندگی دینا لازم ہے)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9014]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6639)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6601»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9015
وَعَنْ حِبَّانَ بْنِ بُحٍّ الصُّدَائِيِّ أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ قَوْمِي كَفَرُوا فَأُخْبِرْتُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَهَّزَ إِلَيْهِمْ جَيْشًا فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: إِنَّ قَوْمِي عَلَى الْإِسْلَامِ. قَالَ:" أَكَذَاكَ؟" قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَاتَّبَعْتُهُ لَيْلَتِي إِلَى الصَّبَاحِ، فَأَذَّنْتُ بِالصَّلَاةِ لَمَّا أَصْبَحْتُ، وَأَعْطَانِي إِنَاءً أَتَوَضَّأُ مِنْهُ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصَابِعَهُ فِي الْإِنَاءِ فَانْفَجَرَ عُيُونًا فَقَالَ:" مَنْ أَرَادَ أَنْ يَتَوَضَّأَ فَلْيَتَوَضَّأْ". فَتَوَضَّأْتُ وَصَلَّيْتُ وَأَمَّرَنِي عَلَيْهِمْ وَأَعْطَانِي صَدَقَتَهُمْ، فَقَامَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: فُلَانٌ ظَلَمَنِي. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا خَيْرَ فِي الْإِمَارَةِ لِمُسْلِمٍ" ثُمَّ جَاءَهُ رَجُلٌ يَسْأَلُهُ صَدَقَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الصَّدَقَةَ صُدَاعٌ فِي الرَّأْسِ وَحَرِيقٌ فِي الْبَطْنِ - أَوْ دَاءٌ -". فَأَعْطَيْتُهُ صَحِيفَتِي أَوْ صَحِيفَةَ إِمْرَتِي وَصَدَقَتِي فَقَالَ:" مَا شَأْنُكَ؟" فَقُلْتُ: كَيْفَ أَقْبَلُهَا وَقَدْ سَمِعْتُ مِنْكَ مَا سَمِعْتُ؟! قَالَ:" هُوَ مَا سَمِعْتَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا حبان بن بح صدائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری قوم کے لوگ کافر تھے مجھے یہ بات بتائی گئی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف لشکر روانہ کرنے لگے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: میری قوم اسلام پر عمل پیرا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ایسا ہی ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں راوی کہتے ہیں: میں رات بھر صبح ہونے تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا پھر میں نے نماز کے لئے اذان دی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک برتن دیا تاکہ میں اس سے وضو کر لوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں اس برتن میں ڈالیں، تو ان انگلیوں سے پانی کے چشمے پھوٹ پڑے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص وضو کرنا چاہتا ہو وہ وضو کر لے میں نے وضو کیا میں نے نماز ادا کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میری قوم کا امیر مقرر کیا اور مجھے ان کے صدقات وصول کرنے کا نگران مقرر کیا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: فلاں شخص نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسلمان کے لئے امیر ہونے میں بھلائی نہیں ہے پھر ایک اور ایک شخص آپ کے پاس آیا اس نے آپ سے صدقہ مانگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا صدقہ، تو سر کا درد ہوتا ہے، اور پیٹ میں آگ کا باعث ہوتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) بیماری کا باعث ہوتا ہے راوی کہتے ہیں: تو میں نے صحیفہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اپنے امیر ہونے اپنے صدقات وصول کرنے کا نگران ہونے کا صحیفہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کی: میں نے آپ کی زبانی یہ بات سن لی ہے، تو اب میں اسے کیسے قبول کر سکتا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ویسا ہی ہے جس طرح تم نے سنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9015]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (3575) اخرجه احمد فى المسند (169/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9016
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَيْلٌ لِلْأُمَرَاءِ، وَيْلٌ لِلْعُرَفَاءِ، وَيْلٌ لِلْأُمَنَاءِ، لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِهِمْ يَوْمٌ وَدَّ أَنَّهُ مُعَلَّقٌ بِالنَّجْمِ، وَأَنَّهُ لَمْ يَلِ عَمَلًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ النَّصْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ النَّصْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”امراء کے لئے بربادی ہے عرفاء کے لئے بربادی ہے، اور امناء کے لئے بربادی ہے (یعنی سرکاری اہلکاروں کے لئے بربادی ہے) ان لوگوں پر ایک ایسا دن آئے گا کہ جب وہ شخص یہ آرزو کرے گا کہ اسے ستارے کے ساتھ لٹکا دیا جاتا لیکن وہ کسی ریاستی عہدے کا ذمہ دار نہ بنا ہوتا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن سعید نسری ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور ایک راوی لیث بن ابوسلیم مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9016]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4745)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3892، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4213/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9017
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" وَيْلٌ لِلْأُمَرَاءِ، وَيْلٌ لِلْعُرَفَاءِ، وَيْلٌ لِلْأُمَنَاءِ، لَيَتَمَنَّيَنَّ أَقْوَامٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنَّ ذَوَائِبَهُمْ كَانَتْ مُعَلَّقَةً بِالثُّرَيَّا، يَتَذَبْذَبُونَ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَكُونُوا عَمِلُوا عَلَى شَيْءٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ فِي طَرِيقَيْنِ مِنْ أَرْبَعَةٍ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ فِي طَرِيقَيْنِ مِنْ أَرْبَعَةٍ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: امراء کے لئے بربادی ہے عرفاء کے لئے بربادی ہے امناء کے لئے بربادی ہے (یعنی سرکاری اہلکاروں کے لئے بربادی ہے) قیامت کے دن کچھ لوگ یہ آرزو کریں گے کہ ان کے بالوں کے ذریعے انہیں ثریا ستارے کے ساتھ لٹکا دیا جاتا وہ آسمان اور زمین کے درمیان جھول رہے ہوتے لیکن انہوں نے کوئی ریاستی ذمہ داری سرانجام نہ دی ہوتی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور چار میں سے دو طریق کے ان کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9017]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور چار میں سے دو طریق کے ان کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9017]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1643) اخرجه ابو يعلى فى المسند (6217) احمد فى المسند (352/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8413»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9018
وَعَنْ رَافِعٍ الطَّائِيِّ رَفِيقِ أَبِي بَكْرٍ فِي غَزْوَةِ ذَاتِ السَّلَاسِلِ قَالَ: وَسَأَلْتُهُ عَمَّا قِيلَ مِنْ بَيْعَتِهِمْ؟ قَالَ وَهُوَ يُحَدِّثُهُ عَمَّا تَكَلَّمَتْ بِهِ الْأَنْصَارُ، وَمَا كَلَّمَهُمْ، وَمَا كَلَّمَ بِهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ الْأَنْصَارَ، وَمَا ذَكَّرَهُمْ بِهِ مِنْ إِمَامَتِي إِيَّاهُمْ بِأَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ: فَبَايَعُونِي لِذَلِكَ وَقَبِلْتُهَا مِنْهُمْ وَتَخَوَّفْتُ أَنْ تَكُونَ فِتْنَةً تَكُونُ بَعْدَهَا رِدَّةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ عَيَّاشٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ عَيَّاشٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رافع طائی، جو غزوہ ذات السلاسل میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا: کہ ان لوگوں کی بیعت کے بارے میں جو کچھ کہا: گیا ہے، تو انہوں نے یہ بتانا شروع کیا کہ انصار کا کیا موقف تھا، اور انہوں نے ان لوگوں کے ساتھ کیا بات چیت کی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس حوالے سے انصار سے کیا بات چیت کی اور کس طرح سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو میری امامت کے بارے میں ترغیب دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیماری کے دوران جو حکم دیا تھا (کہ میں امامت کروں) تو انصار نے اس حوالے سے میری بیعت کر لی اور میں نے اس بیعت کو ان کے حوالے سے قبول کر لیا کیونکہ مجھے یہ اندیشہ تھا کہ کہیں کوئی فتنہ نہ آ جائے جس کے بعد مرتد ہونا ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد علی بن عیاش کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9018]
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد علی بن عیاش کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9018]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (42)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9019
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ مَوْهَبٍ أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ لِابْنِ عُمَرَ: اقْضِ بَيْنَ النَّاسِ فَقَالَ: لَا أَقْضِي بَيْنَ اثْنَيْنِ، وَلَا أَؤُمُّ رَجُلَيْنِ، أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ عَاذَ بِاللَّهِ فَقَدْ عَاذَ بِمُعَاذٍ؟" قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَإِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ تَسْتَعْمِلَنِي، فَأَعْفَاهُ قَالَ: وَلَا تُخْبِرَنَّ أَحَدًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَيَزِيدُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَيَزِيدُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یزید بن موہب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ لوگوں کے درمیان فیصلہ کریں (یعنی قاضی کے فرائض سر انجام دیں) انہوں نے فرمایا: میں، تو دو آدمیوں کے درمیان بھی فیصلہ نہیں دوں گا، اور میں، تو دو آدمیوں کی بھی امامت (یا حکمرانی) نہیں کروں گا کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے ”جو شخص اللہ کی پناہ مانگتا ہے وہ زبردست پناہ لیتا ہے“۔ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ آپ مجھے سرکاری اہلکار مقرر کریں، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں چھوڑ دیا اور کہا: تم اس بارے میں کسی کو نہ بتانا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ یزید نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9019]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ یزید نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9019]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (475)، أخرجه مسند أحمد برقم: 477، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4875/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9020
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ قَالَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بِئْسَ الشَّيْءُ الْإِمَارَةُ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نِعْمَ الشَّيْءُ الْإِمَارَةُ لِمَنْ أَخْذُهَا بِحَقِّهَا وَحِلِّهَا، وَبِئْسَ الشَّيْءُ الْإِمَارَةُ لِمَنْ أَخَذَهَا بِغَيْرِ حَقِّهَا تَكُونُ عَلَيْهِ حَسْرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيِّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيِّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے انہوں نے کہا: حکومت ایک بری چیز ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حکومت ایک اچھی چیز ہے اس شخص کے لئے جو اس کے حق کے ہمراہ اور اس کی حلال چیزوں کے ہمراہ اسے حاصل کرتا ہے، اور حکومت اس شخص کے حق میں بری چیز ہے جو اسے ناحق طور پر حاصل کرتا ہے قیامت کے دن یہ اس شخص کے لئے حسرت کا باعث ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد حفص بن عمر بن صباح رقی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9020]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4821)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4831»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9021
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، وَهُوَ أَخِي حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ، وَهُوَ افْتَتَحَ إِيلِيَاءَ لِمُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، وَهُوَ يُرَاجِعُ مُعَاوِيَةَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - يَذْكُرُ الْإِمَارَةَ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ الْإِمَارَةَ فَقَالَ:" أَوَّلُهَا مَلَامَةٌ، وَثَانِيهَا نَدَامَةٌ، وَثَالِثُهَا عَذَابٌ [ مِنَ اللَّهِ ] يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِلَّا مَنْ رَحِمَ وَعَدَلَ وَقَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا بِيَدِهِ بِالْمَالِ". ثُمَّ سَكَتَ مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ:" كَيْفَ بِالْعَدْلِ مَعَ ذِي الْقُرْبَى؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ جو سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے بھائی ہیں اور انہوں نے سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے لئے ایلیاء کو فتح کیا تھا انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امارت کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو امارت کا ذکر کرتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی پہلی چیز ملامت ہے دوسری ندامت ہے، اور تیسری چیز قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والا عذاب ہو گا البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو رحم کرتا ہے، اور عدل سے کام لیتا ہے، اور اس اس طرح کرتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے مال کے بارے میں فرمایا (کہ وہ مال کو اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے) پھر جب تک اللہ کو منظور تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک خاموش رہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: رشتے داروں کی موجودگی میں عدل کیسے ہو سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم مزنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9021]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم مزنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9021]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7186)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7186»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9022
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأَتُكُمْ عَنِ الْإِمَارَةِ وَمَا هِيَ؟". فَنَادَيْتُ بِأَعْلَى صَوْتِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَوَّلُهَا مَلَامَةٌ وَثَانِيهَا نَدَامَةٌ وَثَالِثُهَا عَذَابٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا مَنْ عَدَلَ، وَكَيْفَ يَعْدِلُ مَعَ قَرَابَتِهِ؟".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر تم چاہو تو میں تمہیں امارت کے بارے میں بتاتا ہوں کہ وہ کیا ہے؟ راوی کہتے ہیں:، تو میں نے تین مرتبہ بلند آواز میں آپ کو مخاطب کیا: یا رسول اللہ! وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی پہلی چیز ملامت ہے دوسری ندامت ہے، اور تیسری قیامت کے دن عذاب ہے البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو عدل سے کام لیتا ہے، اور اپنے قرابت داروں کی موجودگی میں وہ کیسے عدل کر سکتا ہے؟“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9022]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1597) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (6891) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (71/18 و 1214)، أخرجه مسند البزار برقم: 2756، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6743»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9023
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - قَالَ شَرِيكٌ: لَا أَدْرِي رَفْعَهُ أَمْ لَا؟ - قَالَ:" الْإِمَارَةُ أَوَّلُهَا نَدَامَةٌ، وَأَوْسَطُهَا غَرَامَةٌ، وَآخِرُهَا عَذَابٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: شریک نامی راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے مرفوع حدیث کے طور پر یہ حدیث نقل کی ہے۔ یا مرفوع حدیث کے طور پر یہ حدیث نقل نہیں کی ہے وہ فرماتے ہیں: ”امارت کا ابتدائی حصہ ندامت ہے درمیانی حصہ تاوان ہے، اور آخری حصہ قیامت کے دن عذاب ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9023]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9023]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح