الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ كَرَاهَةِ الْوِلَايَةِ وَلِمَنْ تُسْتَحَبُّ .
حکمرانی کا ناپسندیدہ ہونا اور یہ کس کے لئے مستحب ہے؟
حدیث نمبر: 9019
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ مَوْهَبٍ أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ لِابْنِ عُمَرَ: اقْضِ بَيْنَ النَّاسِ فَقَالَ: لَا أَقْضِي بَيْنَ اثْنَيْنِ، وَلَا أَؤُمُّ رَجُلَيْنِ، أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ عَاذَ بِاللَّهِ فَقَدْ عَاذَ بِمُعَاذٍ؟" قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَإِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ تَسْتَعْمِلَنِي، فَأَعْفَاهُ قَالَ: وَلَا تُخْبِرَنَّ أَحَدًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَيَزِيدُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَيَزِيدُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یزید بن موہب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ لوگوں کے درمیان فیصلہ کریں (یعنی قاضی کے فرائض سر انجام دیں) انہوں نے فرمایا: میں، تو دو آدمیوں کے درمیان بھی فیصلہ نہیں دوں گا، اور میں، تو دو آدمیوں کی بھی امامت (یا حکمرانی) نہیں کروں گا کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے ”جو شخص اللہ کی پناہ مانگتا ہے وہ زبردست پناہ لیتا ہے“۔ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ آپ مجھے سرکاری اہلکار مقرر کریں، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں چھوڑ دیا اور کہا: تم اس بارے میں کسی کو نہ بتانا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ یزید نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9019]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ یزید نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9019]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (475)، أخرجه مسند أحمد برقم: 477، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4875/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9019 in Urdu