الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْخُرُوجِ عَنِ الْأُمَّةِ وَقِتَالِهِمْ .
جماعت کے ساتھ رہنا، امت سے خروج اور ان سے جنگ کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 9130
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتْلُو هَذِهِ الْآيَةَ:" وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ" فَجَعَلَ يُعِيدُهَا عَلَيَّ حَتَّى نَعَسْتُ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ كَيْفَ تَصْنَعُ إِذَا أُخْرِجْتَ مِنَ الْمَدِينَةِ؟" قُلْتُ: إِلَى السِّعَةِ وَالدَّعَةِ أَنْطَلِقُ فَأَكُونُ حَمَامَةً مِنْ حَمَامِ الْحَرَمِ. قَالَ:" فَكَيْفَ تَصْنَعُ إِذَا أُخْرِجْتَ مِنْ مَكَّةَ؟" قَالَ: قُلْتُ: إِلَى السِّعَةِ وَالدَّعَةِ إِلَى الشَّامِ وَإِلَى الْأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ. قَالَ:" فَكَيْفَ تَصْنَعُ إِذَا أُخْرِجْتَ مِنَ الشَّامِ؟" قَالَ: إِذًا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ أَضَعُ سَيْفِي عَلَى عَاتِقِي. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَخَيْرٌ مِنْ ذَلِكَ تَسْمَعُ وَتُطِيعُ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا حَبَشِيًّا". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ آخِرِهِ وَفِي ابْنِ مَاجَهْ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا سَلِيلٍ ضُرَيْبَ بْنَ نُفَيْرٍ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا ذَرٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا سَلِيلٍ ضُرَيْبَ بْنَ نُفَيْرٍ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا ذَرٍّ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا اللہ تعالیٰ اس کے لئے راستہ بنا دے گا، اور اسے وہاں سے رزق عطا کرے گا، جو اس کے گمان میں بھی نہیں ہو گا، اور جو شخص اللہ تعالیٰ پر توکل کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے کافی ہے“۔ (سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت میرے سامنے دہرائی یہاں تک کہ مجھے اونگھ آ گئی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابوذر اس وقت تم کیا کرو گے، جب تمہیں مدینہ منورہ سے نکال دیا جائے گا میں نے عرض کی: میں گنجائش اور سہولت کی طرف جاؤں گا میں چلا جاؤں گا، اور حرم کے کبوتروں میں سے ایک کبوتر بن جاؤں گا (یعنی مکہ میں رہائش اختیار کر لوں گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس وقت تم کیا کرو گے، جب تمہیں مکہ سے نکال دیا جائے گا میں نے عرض کی: میں گنجائش اور سہولت کی طرف شام اور ارض مقدس کی طرف چلا جاؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس وقت تم کیا کرو گے، جب تمہیں وہاں سے نکال دیا جائے گا۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اس صورت میں اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے میں اپنی تلوار اپنی گردن پر رکھ لوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اس سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ تم بات سنو اور اطاعت کرو خواہ (حکم دینے والا حکمران) کوئی حبشی غلام ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا آخری حصہ منقول ہے، اور ابن ماجہ میں اس کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابوسلیل ضریب بن نفیر نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9130]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابوسلیل ضریب بن نفیر نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9130]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (178/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21041، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3872، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2495، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6669، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3437، 4181/1، 5864»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 9130 in Urdu