🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْخُرُوجِ عَنِ الْأُمَّةِ وَقِتَالِهِمْ .
جماعت کے ساتھ رہنا، امت سے خروج اور ان سے جنگ کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9131
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ مَاتَ وَلَيْسَ عَلَيْهِ طَاعَةٌ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً، وَإِنْ خَلَعَهَا مِنْ بَعْدِ عَقْدِهَا فِي عُنُقِهِ لَقِيَ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَيْسَتْ لَهُ حُجَّةٌ، أَلَا لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ فَإِنَّ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ إِلَّا مَحْرَمٌ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ وَهُوَ مِنَ الِاثْنَيْنِ أَبْعَدُ، مَنْ سَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ وَسَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ:" بَعْدَ عَقْدِهِ إِيَّاهَا فِي عُنُقِهِ". وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایسی حالت میں مرے کہ اس پر کسی کی اطاعت نہ ہو تو وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرے گا، اور اگر وہ اس (اطاعت) کو اپنی گردن میں باندھ لینے کے بعد اسے اتار دے، تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا تو اس کی کوئی حجت نہیں ہو گی خبردار کوئی شخص کسی (اجنبی) عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ ہو کیونکہ ان کے ساتھ تیسرا شیطان ہو گا البتہ اگر عورت کا) کوئی محرم ہو تو حکم مختلف ہے شیطان ایک کے ساتھ ہوتا ہے، اور دو سے زیادہ دور ہوتا ہے جس شخص کو اپنی برائی بری لگے، اور اچھائی اچھی لگے وہ مومن ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ یہ امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے۔ ان کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اس کے اس اطاعت کو اپنی گردن باندھ لینے کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9131]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1636) اخرجه ابو يعلى فى المسند (7201) اخرجه أحمد فى المسند (446/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15269»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9131 in Urdu