الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابٌ فِيمَنْ يُصَدِّقُ الْأُمَرَاءَ بِكَذِبِهِمْ وَيُعِينُهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ .
اس شخص کا بیان، جو اُمراء کے جھوٹ کی تصدیق کرتا ہے اور ان کے ظلم میں ان کی مدد کرتا ہے
حدیث نمبر: 9265
وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَظْلِمُونَ وَيَكْذِبُونَ فَمَنْ صَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ وَلَا يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ، وَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَلَمْ يُعْنِهُمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ وَسَيَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ كَذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ كَذَلِكَ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے، جو تم پر ظلم کریں گے اور جھوٹ بولیں گے، جو شخص ان کے جھوٹ کے حوالے سے ان کی تصدیق کرے گا، اور ان کے ظلم کے بارے میں ان کی مدد کرے گا، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہو گا“ اور میرا اُس سے کوئی تعلق نہیں ہو گا، اور وہ شخص حوض پر میرے پاس نہیں آئے گا، اور جو شخص اُن کے جھوٹ کے حوالے سے اُن کی تصدیق نہیں کرے گا، اور ان کی (ظلم میں) مدد نہیں کرے گا، اس کا مجھ سے تعلق ہو گا، اور میرا اُس سے تعلق ہو گا، اور وہ عنقریب حوض پر میرے پاس آئے گا“۔ یہ راویت امام أحمد، امام بزار، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کی اسانید میں سے، ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور امام أحمد کے رجال کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9265]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1607 و 1606) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3019) اخرجه احمد فى المسند (384/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22749»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9265 in Urdu