🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابٌ فِيمَنْ يُصَدِّقُ الْأُمَرَاءَ بِكَذِبِهِمْ وَيُعِينُهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ .
اس شخص کا بیان، جو اُمراء کے جھوٹ کی تصدیق کرتا ہے اور ان کے ظلم میں ان کی مدد کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9266
وَعَنْ خَبَّابٍ قَالَ: كُنَّا قُعُودًا عِنْدَ بَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ:" أَتَسْمَعُونَ؟" قُلْنَا: قَدْ سَمِعْنَا - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا - قَالَ:" إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ فَلَا تُصَدِّقُوهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَلَا تُعِينُوهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ صَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ خَبَّابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے پاس بیٹھے ہوئے تھے آپ ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے فرمایا: کیا تم لوگ سنتے ہو؟ ہم نے عرض کی: ہم سن رہے ہیں یہ مکالمہ دو یا شاید تین مرتبہ ہوا پھر آپ نے فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے کہ تم ان کے جھوٹ کے بارے میں ان کی تصدیق نہ کرنا اور ان کے ظلم کے بارے میں ان کی مدد نہ کرنا، کیونکہ جو شخص ان کے جھوٹ کے حوالے سے ان کی تصدیق کرے گا، اور ان کے ظلم کے بارے میں ان کی مدد کرے گا وہ حوض پر میرے پاس نہیں آئے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن خباب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9266]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3627) اخرجه احمد فى الپسند (395/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26676، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 270، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3627، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 284، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7449»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9266 in Urdu