🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
110. بَابٌ فِي عِلْمِ النَّسَبِ .
علم نسب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 940
وَعَنْ أَبِي عُشَّانَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ وَأَنَا فِي غَنَمٍ لِي أَرْعَاهَا، فَتَرَكْتُهَا ثُمَّ ذَهَبْتُ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: تُبَايِعُنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" مِمَّنْ أَنْتَ؟" فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّمَا أَحَبُّ إِلَيْكَ: أَبَيْعَةُ هِجْرَةٍ أَوْ بَيْعَةٌ أَعْرَابِيَّةٌ؟" فَقُلْتُ: بَيْعَةُ هِجْرَةٍ، فَبَايَعَنِي. ثُمَّ قَالَ يَوْمًا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ هَهُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ" فَقُمْتُ فَقَالَ:" اقْعُدْ" ثُمَّ قَالَ:" مَنْ هَهُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ" فَقُمْتُ فَقَالَ:" اقْعُدْ" ثُمَّ قَالَهَا الثَّالِثَةُ فَقُمْتُ، فَقَالَ:" اقْعُدْ" فَقُلْتُ: مِمَّنْ نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" أَنْتُمْ مِنْ قُضَاعَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِمْيَرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَشَيْخُهُ مَعْرُوفُ بْنُ سُوَيْدٍ، لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
ابوعشانہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، میں اُس وقت اپنی بکریاں چرا رہا تھا، میں نے بکریوں کو چھوڑا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے بیعت لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کون سے خاندان سے ہے؟ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سی چیز تمہارے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟ کیا ہجرت کی بیعت؟ یا دیہاتی رہنے کی بیعت؟ میں نے عرض کی: ہجرت کی بیعت، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے بیعت لے لی، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ نے ارشاد فرمایا: یہاں معد (کی اولاد) سے تعلق رکھنے والا جو شخص موجود ہے وہ کھڑا ہو جائے، تو میں کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہاں جو شخص معد سے تعلق رکھتا ہے وہ کھڑا ہو جائے، میں کھڑا ہو گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! تیسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی بات ارشاد فرمائی، تو میں کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم کس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم قضاعه بن مالک بن حمیر سے تعلق رکھتے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے، اُن کا استاد معروف بن سوید ہے، میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 940]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 304/17، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1724»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 940 in Urdu