🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
110. بَابٌ فِي عِلْمِ النَّسَبِ .
علم نسب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 941
وَعَنِ الْجَفْشِيشِ الْكِنْدِيِّ قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ مِنْ كِنْدَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَنْتَ مِنَّا وَادَّعَوْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"لَا نَقْفُو أُمَّنَا وَلَا نَنْتَفِي مِنْ أَبِينَا، نَحْنُ مِنْ وَلَدِ النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي كَثِيرٌ مِمَّا يَتَعَلَّقُ بِالْأَنْسَابِ وَالْوَفَيَاتِ وَالْأَسْمَاءِ وَالْكُنَى فِي أَوَاخِرِ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -.
سیدنا جفشیش کندی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کندہ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اُنہوں نے کہا: آپ ہمارے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے یہ دعویٰ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم اپنی ماں کی طرف نسب کی نسبت نہیں کرتے اور اپنے باپ کی نفی نہیں کرتے ہیں، ہم نضر بن کنانہ کی اولاد میں سے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی ہے، جسے ابوحاتم اور دارقطنی نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی کہتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: نسب، وفات، اسماء اور کنیت سے متعلق بہت کی روایات ”مناقب صحابہ“ سے متعلق باب کے آخر میں آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 941]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 81/1، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2190، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 198»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 941 in Urdu