🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. بَابُ النَّهْيِ عَنْ قَتْلِ الرُّسُلِ
سفیروں کو قتل کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9599
عَنْ نُعَيْمِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَيْ مُسَيْلِمَةَ قَدِمَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْلَا أَنَّ الرُّسُلَ لَا تُقْتَلُ لَضَرَبْتُ أَعْنَاقَكُمَا".
وَكَتَبَ مَعَهُمَا:" مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى مُسَيْلِمَةَ الْكَذَّابِ أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّ الْأَرْضَ لِلَّهِ يُورِثُهَا مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ".
قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ ثَلَاثُونَ كَذَّابًا كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ مِنْ أَشْجَعَ وَلَمْ يَسْمَعْهُ وَسَمَّاهُ أَبُو دَاوُدَ: سَعْدَ بْنَ طَارِقٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا نعیم بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مسیلمہ کے دو سفیر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ معمول نہ ہوتا کہ سفیروں کو قتل نہیں کیا جاتا، تو میں نے تم دونوں کی گردنیں اڑوا دینی تھیں“۔ آپ نے ان دونوں کے ہمراہ یہ مکتوب بھیجا: ”یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مسیلمہ کذاب کے نام ہے اما بعد! زمین اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے اور اچھا انجام پرہیز گاروں کے لئے ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تیس کذابوں کا ظہور نہیں ہو گا، اور وہ سب یہ کہتے ہوں گے کہ وہ نبی ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابن اسحاق کے حوالے سے نقل کی ہے وہ کہتے ہیں: اشجع سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے۔ انہوں نے ان سے سماع نہیں کیا امام ابوداؤد نے ان بزرگ کا نام سعد بن طارق بیان کیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9599]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 2761، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15559، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2679، 4434»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9599 in Urdu