🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. بَابُ النَّهْيِ عَنْ قَتْلِ الرُّسُلِ
سفیروں کو قتل کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9600
وَعَنْ وَبْرِ بْنِ مُشْهِرٍ قَالَ: بَعَثَنِي مُسَيْلِمَةُ وَابْنَ شَلْغَافٍ وَابْنَ النَّوَّاحَةِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدِمْنَا عَلَيْهِ فَتَقَدَّمَانِي فِي الْكَلَامِ وَكَانَا أَسَنَّ مِنِّي فَتَشَهَّدَا ثُمَّ قَالَا: نَشْهَدُ أَنَّكَ نَبِيٌّ وَأَنَّ مُسَيْلِمَةَ مِنْ بَعْدِكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا تَقُولُ يَا غُلَامُ؟" قُلْتُ: أَشْهَدُ بِمَا شَهِدْتَ بِهِ وَأُكَذِّبُ بِمَا كَذَّبْتَ بِهِ. فَقَالَ:" إِنِّي أَشْهَدُ عَدَدَ تُرَابِ الدَّهْنَاءِ أَنَّ مُسَيْلِمَةَ كَذَّابٌ". ثُمَّ قَالَ:" خُذُوهُمَا". فَأُخِذَا وَأُمِرَ بِهِمَا إِلَى بَيْتِ كَيْسَانَ فَشَفَعَ فِيهِمَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَخَلَّى عَنْهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
وبر بن مشہر بیان کرتے ہیں: مسیلمہ نے مجھے، ابن شلغاف اور ابن نواحۃ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا ہم لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے دونوں ساتھیوں نے کلام کرنے میں مجھ سے پہل کی، کیونکہ وہ دونوں عمر میں مجھ سے بڑے تھے ان دونوں نے کلمہ شہادت پڑھا اور پھر یہ کہا: کہ ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ نبی ہیں اور آپ کے بعد مسیلمہ (نبی ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھ سے) دریافت کیا: اے لڑکے! تم کیا کہتے ہو؟ میں نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں جس کی آپ گواہی دیں اور اس بات کو جھوٹ قرار دیتا ہوں جسے آپ جھوٹ قرار دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں دہناء کی مٹی کی تعداد میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ مسیلمہ کذاب ہے پھر آپ نے فرمایا: تم لوگ ان دونوں کو پکڑ لو ان دونوں کو پکڑ لیا گیا ان دونوں کے بارے میں حکم دیا گیا کہ انہیں بہت کیسان میں رکھا جائے آپ کے اصحاب میں سے ایک نے ان دونوں کی سفارش کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9600]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (153/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9600 in Urdu