🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ قَتْلِهِ مِنَ النِّسَاءِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
خواتین اور دیگر کو قتل کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9610
وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَزَوْتُ مَعَهُ فَأَصَبْتُ ظَفَرًا، وَقُتِلَ النَّاسُ يَوْمَئِذٍ، حَتَّى قَتَلُوا الْوِلْدَانَ - وَقَالَ مَرَّةً:" الذُّرِّيَّةَ" - فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا هُمْ أَبْنَاءُ الْمُشْرِكِينَ؟ ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ خِيَارَكُمْ أَبْنَاءُ الْمُشْرِكِينَ". ثُمَّ قَالَ:" أَلَا لَا تَقْتُلُوا ذُرِّيَّةً، أَلَا لَا تَقْتُلُوا ذُرِّيَّةً، أَلَا لَا تَقْتُلُوا ذُرِّيَّةً، فَإِنَّ كُلَّ نَسْمَةٍ تُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ حَتَّى يُعْرِبَ عَنْهَا لِسَانُهَا، فَأَبَوَاهَا يُهَوِّدَانِهَا أَوْ يُنَصِّرَانِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ كَذَلِكَ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ جَاوَزَ بِهِمُ الْقَتْلُ حَتَّى قَتَلُوا الذُّرِّيَّةَ؟". فَقَالَ رَجُلٌ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
وَبَعْضُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ وَرِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ کے ہمراہ جنگ میں حصہ لیا مجھے ایک ظفر (شاید چھری مراد ہے) ملا، اس دن لوگ قتل ہوئے تھے، یہاں تک کہ لوگوں نے (دشمن کے) بچوں کو بھی قتل کر دیا (یہاں عربی کے لفظ کے بارے میں، راوی کو شک ہے) ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ تو مشرکین کے بچے تھے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تمہارے بہترین لوگ بھی مشرکین کے بچے ہیں پھر آپ نے فرمایا: خبردار تم بچوں کو قتل نہ کرو خبردار تم بچوں کو قتل نہ کرو خبردار تم بچوں کو قتل نہ کرو ہر جان فطرت پر پیدا ہوتی ہے، یہاں تک کہ وہ بولنے کے قابل ہو جائے تو اس کے ماں باپ اسے یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس طرح نقل کی ہے اور انہوں نے نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ انہوں نے قتل کے معاملے میں حد سے تجاوز کیا یہاں تک کہ بچوں کو بھی قتل کر دیا؟ تو ایک صاحب نے عرض کی: اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔ امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9610]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (942) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (829) اخرجه أحمد فى المسند (435/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15162، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2463، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 132»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9610 in Urdu