🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

78. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ قَتْلِهِ مِنَ النِّسَاءِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
خواتین اور دیگر کو قتل کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9601
عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ عَمِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ بَعَثَهُ إِلَى ابْنِ أَبِي الْحُقَيْقِ بِخَيْبَرَ نَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَيَأْتِي حَدِيثُ الطَّبَرَانِيِّ أَيْضًا.
سیدنا ابن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ اپنے چچا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں، ابن ابوالحقیق کی طرف خیبر بھیجا تو آپ نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام طبرانی کی روایت بھی آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9601]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (75/19)، أخرجه موطأ مالك برقم: 980، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4451/7»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9602
وَعَنْ أَيُّوبَ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنَّا يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِيَّةً كَنْتُ فِيهَا فَنَهَانَا أَنْ نَقْتُلَ الْعُسَفَاءَ وَالْوُصَفَاءَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
ایوب بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی قوم میں سے ایک شخص کو اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہوئے سنا وہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگی مہم روانہ کی جس میں، میں بھی موجود تھا اس میں آپ نے اس بات سے منع کیا کہ ہم مزدوروں (یا انتہائی بوڑھے افراد) اور غلاموں کو قتل کریں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9602]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (413/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14994»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9603
وَعَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ اللَّيْثِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - وَسَأَلْتُهُ عَنْ أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ - فَقَالَ:" اقْتُلُوهُمْ مَعَهُمْ".
قَالَ: وَقَدْ نَهَى عَنْهُمْ يَوْمَ خَيْبَرَ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّهُ سَأَلَهُ عَنِ السَّرِيَّةِ تُصِيبُ الذُّرِّيَّةَ فِي غَشْمِ الْغَارَةِ.
وَرِجَالُ الْمُسْنَدِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے آپ سے مشرکین کی اولاد کے بارے میں دریافت کیا تھا: آپ نے ارشاد فرمایا: ان لوگوں کے ساتھ انہیں بھی قتل کر دو۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے موقع پر اس سے منع کر دیا تھا۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی جنگی مہم کے بارے میں دریافت کیا تھا، جو بھرپور حملے کے دوران بچوں کو بھی قتل کر دیتے ہیں۔ ”مسند“ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9603]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7451)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7450»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9604
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالٍ أَحَدُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9604]
تخریج الحدیث: «الطبراني فى المعجم الكبير (74/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9605
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَخَذَ امْرَأَةً وَسَبَاهَا، فَنَازَعَتْهُ قَائِمَ سَيْفِهِ فَقَتَلَهَا فَمَرَّ عَلَيْهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُخْبِرَ بِأَمْرِهَا فَنَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِامْرَأَةٍ يَوْمَ الْخَنْدَقِ مَقْتُولَةٍ فَقَالَ:" مَنْ قَتَلَ هَذِهِ؟" قَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ:" لِمَ؟". قَالَ: نَازَعَتْنِي سَيْفِي. فَسَكَتَ.
وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے ایک عورت کو پکڑا اور اسے قیدی بنا لیا اس عورت نے اس کی تلوار کے قائم کے بارے میں اس سے جھگڑا کیا، تو اس شخص نے اس عورت کو قتل کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر اس عورت کی میت کے پاس سے ہوا آپ کو اس معاملے کے بارے میں بتایا گیا تو آپ نے خواتین کو قتل کرنے سے منع کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر غزوہ خندق کے موقع پر ایک مقتول عورت کے پاس سے ہوا تو آپ نے دریافت کیا: اسے کس نے قتل کیا ہے؟ ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کیوں؟ اس نے عرض کی: یہ میری تلوار چھیننا چاہ رہی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9605]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12083) اخرجه احمد فى المسند (2316)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2314، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12082»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9606
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقْتُلُوا النِّسَاءَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَمِرَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم عورتوں کو قتل نہ کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن نمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9606]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1678)، أخرجه مسند البزار برقم: 2753»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9607
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَتِيكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ بَعَثَهُ هُوَ وَأَصْحَابُهُ لِقَتْلِ ابْنِ أَبِي الْحُقَيْقِ وَهُوَ بِخَيْبَرَ: نَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ مُصَفَّى، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عبداللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ابن ابوحقیق کو قتل کرنے کے لئے بھیجا جو خیبر میں موجود تھا، تو آپ نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن مصفی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9607]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10893)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9608
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: خَيْلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَقَعَتْ عَلَى قَوْمٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَقَتَلُوهُمْ وَقَتَلُوا أَبْنَاءَهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُمْ مَعَ آبَائِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا میں نے عرض کی: مسلمانوں کے شہسوار مشرکین کی کسی قوم پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اور انہیں اور ان کے بچوں کو قتل کر دیتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ) (بچے) اپنے آباء و اجداد کے ساتھ ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9608]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10893»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9609
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9609]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1979)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2314»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9610
وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَزَوْتُ مَعَهُ فَأَصَبْتُ ظَفَرًا، وَقُتِلَ النَّاسُ يَوْمَئِذٍ، حَتَّى قَتَلُوا الْوِلْدَانَ - وَقَالَ مَرَّةً:" الذُّرِّيَّةَ" - فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا هُمْ أَبْنَاءُ الْمُشْرِكِينَ؟ ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ خِيَارَكُمْ أَبْنَاءُ الْمُشْرِكِينَ". ثُمَّ قَالَ:" أَلَا لَا تَقْتُلُوا ذُرِّيَّةً، أَلَا لَا تَقْتُلُوا ذُرِّيَّةً، أَلَا لَا تَقْتُلُوا ذُرِّيَّةً، فَإِنَّ كُلَّ نَسْمَةٍ تُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ حَتَّى يُعْرِبَ عَنْهَا لِسَانُهَا، فَأَبَوَاهَا يُهَوِّدَانِهَا أَوْ يُنَصِّرَانِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ كَذَلِكَ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ جَاوَزَ بِهِمُ الْقَتْلُ حَتَّى قَتَلُوا الذُّرِّيَّةَ؟". فَقَالَ رَجُلٌ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
وَبَعْضُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ وَرِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ کے ہمراہ جنگ میں حصہ لیا مجھے ایک ظفر (شاید چھری مراد ہے) ملا، اس دن لوگ قتل ہوئے تھے، یہاں تک کہ لوگوں نے (دشمن کے) بچوں کو بھی قتل کر دیا (یہاں عربی کے لفظ کے بارے میں، راوی کو شک ہے) ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ تو مشرکین کے بچے تھے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تمہارے بہترین لوگ بھی مشرکین کے بچے ہیں پھر آپ نے فرمایا: خبردار تم بچوں کو قتل نہ کرو خبردار تم بچوں کو قتل نہ کرو خبردار تم بچوں کو قتل نہ کرو ہر جان فطرت پر پیدا ہوتی ہے، یہاں تک کہ وہ بولنے کے قابل ہو جائے تو اس کے ماں باپ اسے یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس طرح نقل کی ہے اور انہوں نے نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ انہوں نے قتل کے معاملے میں حد سے تجاوز کیا یہاں تک کہ بچوں کو بھی قتل کر دیا؟ تو ایک صاحب نے عرض کی: اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔ امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 9610]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (942) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (829) اخرجه أحمد فى المسند (435/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15162، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2463، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 132»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں