🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ خُرُوجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الطَّائِفِ ، وَعَرْضِهِ نَفْسَهُ عَلَى الْقَبَائِلِ
نبی اکرم ﷺ کا طائف کی طرف تشریف لے جانا اور خود کو مختلف قبائل کے سامنے لانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9851
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو طَالِبٍ خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الطَّائِفِ مَاشِيًا عَلَى قَدَمَيْهِ، يَدْعُوهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَلَمْ يُجِيبُوهُ، فَانْصَرَفَ فَأَتَى ظِلَّ شَجَرَةٍ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَشْكُو إِلَيْكَ ضَعْفَ قُوَّتِي، وَهَوَانِي عَلَى النَّاسِ، أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ أَنْتَ، أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ إِلَى مَنْ تَكِلُنِي إِلَى عَدُوٍّ يَتَجَهَّمُنِي؟ أَمْ إِلَى قَرِيبٍ مَلَّكْتَهُ أَمْرِي؟ إِنْ لَمْ تَكُنْ غَضْبَانَ عَلَيَّ فَلَا أُبَالِي، غَيْرَ أَنَّ عَافِيَتَكَ أَوْسَعُ لِي، أُعُوذُ بِوَجْهِكَ الَّذِي أَشْرَقَتْ لَهُ الظُّلُمَاتُ، وَصَلَحَ عَلَيْهِ أَمْرُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، أَنْ يَنْزِلَ بِي غَضَبُكَ أَوْ يَحِلَّ بِي سَخَطُكَ، لَكَ الْعُتْبَى حَتَّى تَرْضَى، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب جناب ابوطالب کا انتقال ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طائف تشریف لے گئے، آپ پیدل وہاں تشریف لے گئے تھے، آپ نے ان لوگوں کو اسلام کی دعوت کی، انہوں نے آپ کی دعوت کو قبول نہیں کیا، جب آپ واپس تشریف لا رہے تھے، تو آپ ایک درخت کے سائے میں آئے، وہاں آپ نے دو رکعت نماز ادا کی، پھر آپ نے یہ دعا کی: اے اللہ! میں تیرے سامنے اپنی قوت کے کمزور ہونے اور لوگوں کے سامنے اپنی حیثیت کے کم ہونے کی شکایت کرتا ہوں تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے! تو مجھے کس کے سپرد کرے گا؟ دشمن کے تاکہ وہ میرے ساتھ سختی سے پیش آئے، یا کسی قریب کے سپرد کرے گا جس کو تو میرے معاملے کا نگران بنا دے اگر تو مجھ پر غضبناک نہیں ہے، تو پھر مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے، تاہم تیری عافیت میرے لئے زیادہ گنجائش والی ہے میں تیری اس ذات کی پناہ لیتا ہوں، جس کی وجہ سے تاریکیاں روشن ہوتی ہیں، اور جس کی وجہ سے دنیا اور آخرت کا معاملہ ٹھیک ہوتا ہے (اس بات سے پناہ لیتا ہوں) کہ تیرا غضب مجھ پر نازل ہو جائے، یا تیری ناراضگی میرے لیے حلال ہو جائے، عتاب کرنا تیرے ہی لیے مخصوص ہے، یہاں تک کہ تو راضی ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس اور ثقہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9851]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 9851 in Urdu