الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ خُرُوجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الطَّائِفِ ، وَعَرْضِهِ نَفْسَهُ عَلَى الْقَبَائِلِ
نبی اکرم ﷺ کا طائف کی طرف تشریف لے جانا اور خود کو مختلف قبائل کے سامنے لانا
حدیث نمبر: 9852
وَعَنْ رَقِيقَةَ قَالَتْ: لَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْتَغِي النَّصْرَ بِالطَّائِفِ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا فَأَمَرَتْ لَهُ بِشَرَابٍ مِنْ سَوِيقٍ، فَشَرِبَ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَعْبُدِي طَاغِيَتَهُمْ، وَلَا تَصَلِّي إِلَيْهَا". قُلْتُ: إِذًا يَقْتُلُونِي! قَالَ:" فَإِذَا قَالُوا لَكِ ذَلِكَ، فَقُولِي: رَبُّ هَذِهِ الطَّاغِيَةِ، فَإِذَا صَلَّيْتِ فَوَلِّيهَا ظَهْرَكِ". ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عِنْدِهِمْ، قَالَتْ بِنْتُ رَقِيقَةَ: فَأَخْبَرَنِي أَخَوَايَ سُفْيَانُ وَوَهَبُ ابْنَيْ قَيْسِ بْنِ أَبَانَ، قَالَا: لَمَّا أَسْلَمَتْ ثَقِيفٌ خَرَجْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا فَعَلَتْ أُمُّكُمَا؟". قُلْنَا: هَلَكَتْ عَلَى الْحَالِ الَّتِي تَرَكْتَهَا قَالَ:" لَقَدْ أَسْلَمَتْ أُمُّكُمَا إِذًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ رقیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدد حاصل کرنے کے لئے طائف تشریف لائے، تو آپ اُن (خاتون) کے پاس آئے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ستو کا مشروب تیار کرنے کا حکم دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پی لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم ان کے معبودوں کی عبادت نہ کرو اور نہ ہی ان کی طرف رُخ کر کے نماز پڑھو، میں نے کہا: ایسی صورت میں وہ مجھے قتل کر دیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ تمہیں اس بارے میں کچھ کہیں، تو تم یہ کہنا کہ اس طاغہ کے پروردگار کے لئے اور جب تم نماز ادا کرو، تو اپنی پشت اس کی طرف کر لینا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس سے تشریف لے گئے۔ سیدہ رقیقہ رضی اللہ عنہا کی صاحبزادی بیان کرتی ہیں: میرے دو بھائیوں، سفیان بن قیس بن ابان اور وہب بن قیس بن ابان نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ جب ثقیف قبیلے کے لوگ مسلمان ہو گئے، تو ہم نکل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، آپ نے دریافت کیا: تمہاری ماں کا کیا حال ہے؟ ہم نے کہا: اُن کا انتقال اسی حالت میں ہوا تھا، جس پر آپ نے انہیں چھوڑا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس صورت میں، تمہاری ماں مسلمان تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9852]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9852]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6431)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9852 in Urdu