🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الْبَيْعَةِ عَلَى الْإِسْلَامِ الَّتِي تُسَمَّى بَيْعَةَ النِّسَاءِ
اسلام پر بیعت جسے خواتین کی بیعت کا نام دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9856
عَنْ جَرِيرٍ قَالَ: بَايَعْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مِثْلِ مَا بَايَعَ عَلَيْهِ النِّسَاءَ، مَنْ مَاتَ مِنَّا وَلِمَ يَأْتِ شَيْئًا مِنْهُنَّ ضَمِنَ لَهُ الْجَنَّةَ، وَمَنْ مَاتَ مِنَّا وَقَدْ أَتَى شَيْئًا مِنْهُنَّ، وَقَدْ أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ فَهُوَ كَفَّارَةٌ، وَمَنْ مَاتَ مِنَّا وَقَدْ أَتَى شَيْئًا مِنْهُنَّ، فَسَتَرَ عَلَيْهِ، فَعَلَى اللَّهِ حِسَابُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ هَارُونَ، وَثَّقَهُ أَبُو نُعَيْمٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت انہی امور کے حوالے سے کی تھی، جن امور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین سے بیعت لی تھی اور یہ طے پایا تھا) کہ ہم میں سے جو شخص مر جائے اور اس نے ان (گناہوں میں سے) کسی کا ارتکاب نہ کیا ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے جنت کی ضمانت دی تھی، اور ہم میں سے کوئی شخص اگر ایسی حالت میں مر جائے کہ اس نے ان میں سے کسی ایک (گناہ) کا ارتکاب کیا ہو اور اس پر حد بھی قائم ہو چکی ہو، تو وہ (حد کا جاری ہونا) کفارہ بن جائے گا اور ہم میں سے جو شخص ایسی حالت میں مر جائے کہ اس نے ان میں سے کسی جرم کا ارتکاب کیا ہو، اور اللہ تعالیٰ نے اس کی پردہ پوشی کر لی ہو، تو اس کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سیف بن ہارون ہے، جسے ابونعیم نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9856]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2260)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2260»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9856 in Urdu