الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ الْبَيْعَةِ عَلَى الْإِسْلَامِ الَّتِي تُسَمَّى بَيْعَةَ النِّسَاءِ
اسلام پر بیعت جسے خواتین کی بیعت کا نام دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 9857
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ خَلَفٍ ; أَنَّ أَبَاهُ الْأَسْوَدَ حَضَرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُبَايِعُ النَّاسَ، فَجَاءَهُ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ وَالصَّغِيرُ وَالْكَبِيرُ، فَبَايَعُوهُ عَلَى الْإِسْلَامِ وَالشَّهَادَةِ، فَأَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالَ: شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسود بن خلف بیان کرتے ہیں: ان کے والد سیدنا اسود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم علی صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے بیعت لے رہے تھے، مرد، خواتین، چھوٹے، بڑے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے، آپ کے دست اقدس پر اسلام قبول کرتے تھے، اور گواہی دیتے تھے۔ محمد بن اسود نے یہ بات بیان کی ہے: وہ اس بات کی گواہی دیتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9857]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9857]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (815) اخرجه احمد فى المسند (41/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9857 in Urdu