🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ ابْتِدَاءِ أَمْرِ الْأَنْصَارِ ، وَالْبَيْعَةِ عَلَى الْحَرْبِ
انصار کے معاملے کے آغاز کا بیان اور ان کا جنگ پر بیعت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9885
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: كَانَ أَوَّلَ مَنْ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التَّيِّهَانِ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بَيْنَنَا وَبَيْنَ النَّاسِ حِبَالًا - وَالْحِبَالُ: الْحَلِفُ وَالْمَوَاثِيقُ - فَلَعَلَّنَا نَقْطَعُهَا ثُمَّ تَرْجِعُ إِلَى قَوْمِكَ، وَقَدْ قَطَعْنَا الْحِبَالَ وَحَارَبْنَا النَّاسَ؟ فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قَوْلِهِ وَقَالَ:" الدَّمَ الدَّمَ الْهَدْمَ الْهَدْمَ".
فَلَمَّا رَضِيَ أَبُو الْهَيْثَمِ بِمَا رَجَعَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قَوْلِهِ أَقْبَلَ عَلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ: يَا قَوْمِ، هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشْهَدُ أَنَّهُ لَصَادِقٌ وَأَنَّهُ الْيَوْمَ فِي حَرَمِ اللَّهِ وَأَمْنِهِ وَبَيْنَ ظَهْرَيْ قَوْمِهِ وَعَشِيرَتِهِ، فَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ إِنْ تُخْرِجُوهُ بَرَتْكُمُ الْعَرَبُ عَنْ قَوْسٍ وَاحِدَةٍ، فَإِنْ كَانَتْ طَابَتْ أَنْفُسُكُمْ بِالْقِتَالِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَذَهَابِ الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ فَادْعُوهُ إِلَى أَرْضِكُمْ، فَإِنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَقًّا، وَإِنْ خِفْتُمْ خِذْلَانًا فَمِنَ الْآنَ، فَقَالُوا عِنْدَ ذَلِكَ: قَبِلْنَا عَنِ اللَّهِ وَعَنْ رَسُولِهِ مَا أَعْطَانَا، وَقَدْ أَعْطَيْنَاكَ مِنْ أَنْفُسِنَا الَّذِي سَأَلْتَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَخَلِّ بَيْنَنَا يَا أَبَا الْهَيْثَمِ وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلْنُبَايِعْهُ فَقَالَ أَبُو الْهَيْثَمِ: أَنَا أَوَّلُ مَنْ بَايَعَ ثُمَّ كُلُّهُمْ، وَصَرَخَ الشَّيْطَانُ مِنْ رَأَسِ الْجَبَلِ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، هَذِهِ الْخَزْرَجُ وَالْأَوْسُ تُبَايِعُ مُحَمَّدًا عَلَى قِتَالِكُمْ فَفَزِعُوا عِنْدَ ذَلِكَ وَرَاعَهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَرُعْكُمْ هَذَا الصَّوْتُ ; فَإِنَّهُ عَدُوُّ اللَّهِ إِبْلِيسُ لَيْسَ يَسْمَعُهُ أَحَدٌ مِمَّنْ تَخَافُونَ". وَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَرَخَ بِالشَّيْطَانِ:" يَا ابْنَ أَزَبَّ هَذَا عَمَلُكَ، فَسَأَفْرَغُ لَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، هَكَذَا مُرْسَلًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت سیدنا ابوہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ نے کی تھی، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے درمیان اور لوگوں کے درمیان کچھ معاہدے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ ہمیں انہیں توڑنا پڑے، لیکن ایسا نہ ہو، کہ آپ واپس اپنی قوم کی طرف تشریف لے جائیں اور ہم لوگوں سے معاہدے توڑ کر ان کے ساتھ جنگ کر چکے ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی بات پر ہنس پڑے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خون، خون ہو گا اور ہدم، ہدم ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان کی بات کا جو جواب دیا تھا، جب سیدنا ابوہیثم رضی اللہ عنہ اس بات سے راضی ہوئے، تو وہ اپنی قوم کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: اے قوم! یہ اللہ کے رسول ہیں، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ یہ سچے ہیں، آج یہ اللہ کے حرم میں اس کی امان میں ہیں، اور اپنی قوم اور خاندان کے درمیان میں ہیں، تم لوگ یہ بات جان لو! کہ اگر تم انہیں یہاں سے نکال کر لے گئے تو عرب تمہارے خلاف متحد ہو جائیں گے، اگر تم اللہ کی راہ میں جنگ کرنے کے حوالے سے مطمئن ہو، اپنے اموال اور اولاد کے رخصت ہو جانے سے مطمئن ہو، تو انہیں اپنے علاقے کی طرف آنے کی دعوت دے دو، کیونکہ یہ اللہ کے حقیقی رسول ہیں، اور اگر تمہیں رسوائی کا اندیشہ ہے، تو پھر ابھی معذرت کر لو، اس وقت ان لوگوں نے کہا: ہم اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اس چیز کو قبول کریں گے، جو وہ ہمیں دیں گے اور ہم اپنا آپ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتے ہیں، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو چاہیں وہ طے کر لیں، اے ابوالہیثم! ہمارے اور اللہ کے رسول کے درمیان سے ہٹ جاؤ! ہم ان کی بیعت کریں گے، تو سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں سب سے پہلے بیعت کروں گا، پھر باقی سب افراد نے بیعت کر لی۔ پہاڑ کے سرے سے شیطان نے چیخ ماری اور کہا: اے قریش کے گروہ! یہ خزرج اور اوس قبیلے کے لوگ، تم سے لڑائی کرنے کے لئے ”محمد“ کی بیعت کر رہے ہیں، تو وہ لوگ اس بات پر پریشان اور خوف زدہ ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ آواز تمہیں پریشانی کا شکار نہ کرے، کیونکہ یہ اللہ کا دشمن ابلیس ہے، جن لوگوں کے بارے میں تمہیں اندیشہ ہے، ان میں سے کسی نے بھی اس کی بات نہیں سنی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ نے بلند آواز میں شیطان کو پکار کر کہا: اے ابن ازب! یہ تمہارا عمل ہے، میں عنقریب فارغ ہو کر تمہاری طرف متوجہ ہوتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس طرح ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9885]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (250/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل


Majma al-Zawa'id Hadith 9885 in Urdu