الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ ابْتِدَاءِ أَمْرِ الْأَنْصَارِ ، وَالْبَيْعَةِ عَلَى الْحَرْبِ
انصار کے معاملے کے آغاز کا بیان اور ان کا جنگ پر بیعت کرنا
حدیث نمبر: 9886
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: وَعَدَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَصْلِ الْعَقَبَةِ يَوْمَ الْأَضْحَى، وَنَحْنُ سَبْعُونَ رَجُلًا، قَالَ عُقْبَةُ: إِنِّي أَصْغَرُهُمْ سِنًّا، فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَوْجِزُوا فِي الْخُطْبَةِ ; فَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ كُفَّارَ قُرَيْشٍ". فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَلْنَا لِرَبِّكَ وَسَلْنَا لِنَفْسِكَ، وَسَلْنَا لِأَصْحَابِكَ، وَأَخْبِرْنَا مَا لَنَا مِنَ الثَّوَابِ عَلَى اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَعَلَيْكَ؟ قَالَ:" أَمَّا الَّذِي أَسْأَلُ لِرَبِّي أَنْ تُؤْمِنُوا بِهِ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا. وَأَمَّا الَّذِي أَسْأَلُ لِنَفْسِي: أَسْأَلُكُمْ أَنْ تُطِيعُونِي أَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ. وَأَسْأَلُكُمْ لِي وَلِأَصْحَابِي: أَنْ تُوَاسُونَا فِي ذَاتِ أَيْدِيكُمْ، وَأَنْ تَمْنَعُونَا مِمَّا مَنَعْتُمْ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ. فَإِذَا فَعَلْتُمْ ذَلِكَ فَلَكُمْ - عَلَى اللَّهِ - الْجَنَّةُ وَعَلَيَّ". قَالَ: فَمَدَدْنَا أَيْدِيَنَا فَبَايَعْنَاهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ. وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بِنَحْوِ حَدِيثٍ مُرْسَلٍ يَأْتِي، وَفِيهِ مُجَالِدٌ أَيْضًا، وَلَمْ يَسُقْ لَفْظَهُ، وَذَكَرَهُ بَعْدَ هَذَا وَهُوَ.

سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عیدالاضحی کے دن، عقبہ کی بنیاد کے پاس، ہم سے ملنے کا وعدہ کیا، ہم ستر افراد تھے، سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ان سب سے کمسن تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: تم مختصر بات چیت کرنا، کیونکہ مجھے تمہارے حوالے سے قریش کے کفار کا اندیشہ ہے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے ساتھ اپنے پروردگار کے لئے اور اپنے لئے اور اپنے ساتھیوں کے لئے جو چاہیں طے کر لیں، اور ہمیں یہ بتا دیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور آپ کی طرف سے ہمیں کیا اجر و ثواب ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنے پروردگار کے حوالے سے یہ کہتا ہوں: تم اس پر ایمان لاؤ، اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرانا، جہاں تک میری اپنی ذات کا تعلق ہے تو میں تم سے کہتا ہوں کہ تم میری اطاعت کرنا میں سیدھے راستے کی طرف تمہاری رہنمائی کروں گا، اور میں اپنے لئے اور اپنے ساتھیوں کے بارے میں تم سے یہ کہتا ہوں: تم نے اپنی طرف سے ہمارے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہے اور ہماری اسی طرح حفاظت کرنی ہے، جس طرح اپنی حفاظت کرتے ہو تم لوگ ایسا کر لو گے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ اور میرے ذمہ یہ بات ہے کہ تمہیں جنت نصیب ہو گی، راوی کہتے ہیں: تو ہم نے اپنے ہاتھ بڑھائے اور آپ کی بیعت کر لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، امام أحمد نے اسے ”مرسل“ روایت کی مانند نقل کیا ہے، جو آگے چل کے آئے گی، اس کی سند میں بھی ایک راوی مجالد ہے لیکن اس کے الفاظ انہوں نے نقل نہیں کیے ہیں، انہوں نے اس کے بعد
یہ روایت ذکر کی ہے، اور وہ (روایت)، یہ (یعنی درجہ ذیل) ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9886]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (256/17) اخرجه احمد فى المسند (119/4)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 45/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9886 in Urdu