🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ ابْتِدَاءِ أَمْرِ الْأَنْصَارِ ، وَالْبَيْعَةِ عَلَى الْحَرْبِ
انصار کے معاملے کے آغاز کا بیان اور ان کا جنگ پر بیعت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9887
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: انْطَلَقَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ عَمِّهِ الْعَبَّاسِ إِلَى السَّبْعِينَ مِنَ الْأَنْصَارِ عِنْدَ الْعَقَبَةِ تَحْتَ الشَّجَرَةِ قَالَ:" لِيَتَكَلَّمْ مُتَكَلِّمُكُمْ وَلَا يُطِلْ ; فَإِنَّ عَلَيْكُمْ مِنَ الْمُشْرِكِينَ عَيْنًا ; وَإِنْ يَعْلَمُوا بِكُمْ يَفْضَحُوكُمْ". قَالَ قَائِلُهُمْ وَهُوَ أَبُو أُمَامَةَ: سَلْ يَا مُحَمَّدُ لِرَبِّكَ مَا شِئْتَ، ثُمَّ سَلْ لِنَفْسِكَ وَلِأَصْحَابِكَ مَا شِئْتَ، ثُمَّ أَخْبِرْنَا مَا لَنَا مِنَ الثَّوَابِ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَعَلَيْكُمْ إِذَا فَعَلْنَا ذَلِكَ؟ قَالَ:" أَسْأَلُ لِرَبِّي عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تَعْبُدُوهُ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَأَسْأَلُكُمْ لِنَفْسِي وَلِأَصْحَابِي أَنْ تُؤْوُونَا وَتَنْصُرُونَا وَتَمْنَعُونَا مِمَّا مَنَعْتُمْ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ". قَالُوا: فَمَا لَنَا إِذَا فَعَلْنَا ذَلِكَ؟ قَالَ:" لَكُمُ الْجَنَّةُ". قَالُوا: فَلَكَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ ذَكَرَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ بَعْدَهُ سَنَدًا إِلَى الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو، وَقَالَ بِنَحْوِ هَذَا قَالَ: وَكَانَ أَبُو مَسْعُودٍ أَصْغَرَهُمْ سِنًّا، وَفِيهِ مُجَالِدٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ انصار سے تعلق رکھنے والے اُن ستر افراد کی طرف تشریف لے گئے، جو درخت کے نیچے عقبہ کے پاس موجود تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے ایک شخص بات چیت کرے اور طویل کلام نہ کرے، کیونکہ تمہارے خلاف مشرکین کے جاسوس ہو سکتے ہیں، اگر انہیں تمہارے بارے میں پتہ چل گیا، تو وہ تمہیں پریشان کریں گے، تو ان میں سے ایک صاحب نے یعنی سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: اے سیدنا محمد! آپ اپنے پروردگار کے لئے جو چاہیں طے کر لیں اور اپنے لئے اور اپنے ساتھیوں کے لئے جو چاہیں طے کر لیں، اور پھر ہمیں یہ بتا دیں کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور آپ کی طرف سے کیا اجر و ثواب ملے گا اگر ہم ایسا کر لیں گے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنے پروردگار کے حوالے سے تم سے یہ کہتا ہوں: تم اس کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ، اور اپنی ذات اور اپنے ساتھیوں کے حوالے سے تم سے یہ کہتا ہوں: تم نے ہمیں پناہ دینی ہے ہماری مدد کرنی ہے اور ہماری حفاظت کرنی ہے، ہر اس چیز کے حوالے سے، جس طرح تم اپنے آپ کی حفاظت کرتے ہو، ان لوگوں نے دریافت کیا: اگر ہم ایسا کر لیں گے تو ہمیں کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں جنت ملے گی، ان لوگوں نے کہا: تو پھر یہ بات طے ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد نے اس کے بعد امام شعبی تک ایک سند نقل کی ہے، جو سیدنا ابومسعود عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ہے، پھر اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ ان میں سب سے کمسن تھے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مجالد ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اگر اللہ نے چاہا، تو اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9887]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (119/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16630»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل


Majma al-Zawa'id Hadith 9887 in Urdu