الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ ابْتِدَاءِ أَمْرِ الْأَنْصَارِ ، وَالْبَيْعَةِ عَلَى الْحَرْبِ
انصار کے معاملے کے آغاز کا بیان اور ان کا جنگ پر بیعت کرنا
حدیث نمبر: 9891
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسٍ خَطَبَ مَقْدَمَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّا نَمْنَعُكَ مِمَّا نَمْنَعُ مِنْهُ أَنْفُسَنَا، وَأَوْلَادَنَا فَمَا لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَكُمُ الْجَنَّةُ". قَالُوا: رَضِينَا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری پر خطبہ دیا اور یہ فرمایا: ہم آپ کی اُسی طرح حفاظت کریں گے، جس طرح ہم اپنی حفاظت کرتے ہیں اور اپنی اولاد کی کرتے ہیں یا رسول اللہ! ہمیں کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں جنت ملے گی، انہوں نے عرض کی: ہم اس سے راضی ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9891]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9891]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9891 in Urdu