الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ ابْتِدَاءِ أَمْرِ الْأَنْصَارِ ، وَالْبَيْعَةِ عَلَى الْحَرْبِ
انصار کے معاملے کے آغاز کا بیان اور ان کا جنگ پر بیعت کرنا
حدیث نمبر: 9892
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَمَلَنِي خَالِي جَدُّ بْنُ قَيْسٍ فِي السَّبْعِينَ رَاكِبًا الَّذِينَ وَفَدُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قِبَلِ الْأَنْصَارِ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ عَمُّهُ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ:" يَا عَمِّ، خُذْ عَلَى أَخْوَالِكَ". فَقَالَ لَهُ السَّبْعُونَ: يَا مُحَمَّدُ، سَلْ لِرَبِّكَ وَلِنَفْسِكَ وَمَا شِئْتَ. فَقَالَ:" أَمَّا الَّذِي أَسْأَلُكُمْ لِرَبِّي فَتَعْبُدُوهُ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَأَمَّا الَّذِي أَسْأَلُكُمْ لِنَفْسِي فَتَمْنَعُونِي مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ".
قَالُوا: فَمَا لَنَا إِذَا فَعَلْنَا ذَلِكَ؟ قَالَ:" الْجَنَّةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قَالُوا: فَمَا لَنَا إِذَا فَعَلْنَا ذَلِكَ؟ قَالَ:" الْجَنَّةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے ماموں سیدنا جد بن قیس رضی اللہ عنہ نے مجھے ستر افراد کے ساتھ شامل کیا جو سوار ہو کر وفد کی شکل میں، انصار کی طرف سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیعت عقبہ کی رات حاضر ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے، آپ کے ساتھ آپ کے چچا سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے چچا! آپ اپنے ننھیالی رشتہ داروں سے عہد لے لیں، ان ستر افراد نے آپ کی خدمت میں عرض کی: اے سیدنا محمد! آپ اپنے پروردگار کے حوالے سے، اپنی ذات کے حوالے سے، جو آپ چاہیں وہ طے کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاں تک پروردگار کا تعلق ہے، تو میں یہ تلقین کرتا ہوں کہ تم اس کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرانا، جہاں تک میری اپنی ذات کا تعلق ہے، تو میں تم سے یہ کہتا ہوں: تم ہر اس چیز کے حوالے سے میری حفاظت کرو، جس کے حوالے سے تم اپنی حفاظت کرتے ہو، ان لوگوں نے عرض کی: جب ہم ایسا کر لیں گے تو ہمیں کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9892]
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9892]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1076) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1757)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1757، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7964، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1032»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9892 in Urdu