الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9983
وَعَنْ عَامِرٍ - يَعْنِي الشَّعْبِيَّ - قَالَ: قِيلَ لِسَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ -: مَتَى أَصَبْتَ الدَّعْوَةَ؟ قَالَ: يَوْمَ بَدْرٍ كَنْتُ أَرْمِي بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَضَعُ السَّهْمَ فِي كَبِدِ الْقَوْسِ ثُمَّ أَقُولُ: اللَّهُمَّ زَلْزِلْ أَقْدَامَهُمْ، وَأَرْعِبْ قُلُوبَهُمْ، وَافْعَلْ بِهِمْ وَافْعَلْ، فَيَقُولُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: آپ کو دعا (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ملنے والی دعا) کب نصیب ہوئی تھی؟ انہوں نے بتایا: غزوہ بدر کے دن، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کھڑا ہو کر تیر اندازی کر رہا تھا، میں نے تیر کمان میں لگایا اور پھر یہ دعا کی: اے اللہ! ان کے قدموں کو ہلا دے اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دے اور ان کے ساتھ یہ کر اور وہ کر! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: اے اللہ! تو سعد کی دعا کو قبول فرما! (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9983]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9983]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (318)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 318»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9983 in Urdu