🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7872. {يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ ....
اے لوگو! اپنے اس رب سے ڈرو جس نے تمہیں ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7862
«‏‏‏‏{يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيراً وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيباً}. {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ} تصدق رجل من ديناره من درهمه من ثوبه من صاع بره من صاع تمره ولو بشق تمرة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے لوگو! اپنے اس رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا، اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں، اور اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو، اور رشتہ ناطوں سے بھی ڈرو، بے شک اللہ تم پر نگہبان ہے۔ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو، اور ہر جان کو دیکھنا چاہیے کہ اس نے کل کے لیے کیا آگے بھیجا، اور اللہ سے ڈرتے رہو، بے شک اللہ اس سے خوب باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔ آدمی اپنے دینار میں سے، اپنے درہم میں سے، اپنے کپڑے میں سے، اپنے گندم کے صاع میں سے، اپنی کھجور کے صاع میں سے صدقہ کرے، خواہ آدھی کھجور ہی کیوں نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7862]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م ن هـ] عن جرير. مختصر مسلم 533.»
قال الشيخ الألباني: صحيح


Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 7862 in Urdu